مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 240 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 240

مشعل راه جلد سوم 240 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ بظاہر یہ کام ہماری طاقت سے بڑھ کر اور سخت مشکل بلکہ محال نظر آتا ہے مگر بہر حالت یہ ہوکر رہے گا۔یہ ایک تقدیر مبرم ہے جسے کوئی ٹال نہیں سکتا حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔اس مرحلے پر حضرت امام جماعت احمدیہ نے حضرت بانی سلسلہ کا ایک اقتباس تذکرہ صفحہ 286 سے بیان فرمایا جس میں حضرت بانی سلسلہ نے فرمایا کہ وہ دن نزدیک آتے ہیں کہ جو سچائی کا آفتاب مغرب سے چڑھے گا۔اور یورپ کو سچے خدا کا پتہ لگے گا۔قریب ہے کہ سب ملتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام۔اور سب حربے ٹوٹ جائیں گے مگر اسلام کا آسمانی حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا نہ گند ہوگا جب تک دجالیت کو پاش پاش نہ کر دے) والسلام خاکسار ( دستخط) مرزا طاہر احمد امام جماعت احمدیہ 28 وفا1324 ہش مطابق 28 جولائی 1985ء ضمیمہ ماہنامہ تحریک جدیدر بوه ستمبر 1985ء)