مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 549
549 فرموده ۱۹۸۱ء دومشعل راه جلد دوم تیرے لئے تو مشکل ہے وعدہ کر کے بعض دفعہ نباہنا مشکل بن جاتا ہے۔لیکن خدا تعالیٰ نے تو محسن کرنا ہے اور اس کا کام ہو جانا ہے۔اس کو کوئی زور نہیں لگانا پڑتا۔اس کو کوئی تھکا دینے والی محنت نہیں کرنی پڑتی۔اللہ تعالیٰ نے اس میں یہ بھی فرما دیا ہے کہ اپنے اسلام کے لئے کسی کے سرٹیفیکیٹ کی تلاش میں نہ رہنا۔اس نے کہا ہے کہ میرے لئے سلمان بنو۔اور میری بشارتیں حاصل کرو اور وہ ایک دو نہیں بیسیوں ہیں۔شاید سو سے بھی اوپر ہیں۔قرآن کریم ہماری ساری ضرورتیں پوری کرتا ہے۔اس میں ہر علم ہے فزکس، کیمسٹری، تاریخ، جغرافیہ علم نجوم ، درختوں کا ، جانوروں کا، ہر قسم کا علم اس میں ہے۔قرآن کریم کو غور سے پڑھو۔اللہ ہم کو اس حقیقت کے سمجھنے کی توفیق دے ہم خدا کی نگاہ میں مسلمان ٹھہر نے والے ہوں۔وہ ہمیں حقیقی مسلمان کا مقام دے کر ان بشارتوں کا وارث بنائے اور ان ساری بشارتوں کو ہمارے حق میں پورا کر دے۔اس کے بعد حضور نے دعا کروائی۔یه خطاب روز نامه الفضل ۱۲ ، ۱۳ مئی ۱۹۸۱ ء کے شماروں میں شائع ہوا)