مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 550
مشعل راه جلد دوم فرموده ۱۹۸۱ء 550 پیغام حضرت خلیفتہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی کا مجالس اطفال الاحمد بیاریسہ (بھارت) کے سالانہ اجتماع کے لئے حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے :- بسم اللہ الرحمن الرحیم پیارے بچو! السلام علیکم ورحمة الله و بركاة محمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ تم ۷ ارجون سے ۲۱ جون ۱۹۸۱ ء تک سورو میں اڑیسہ کے سارے اطفال کا اجتماع کر رہے ہو۔میں خدا تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اس اجتماع کو بہت برکت دے۔آمین۔مجھے امید ہے کہ اس اجتماع میں شامل ہو کر اچھی اچھی باتیں سیکھو گے اور ان پر پوری طرح عمل کرو گے۔میں پچھلے سال سے احمدی بچوں کو کہ رہا ہوں کہ وہ بہت دل لگا کر پڑھیں اور اپنی کلاس میں اور سکول میں اول آنے کے لئے محنت کریں اور اپنے امتحان کے نتیجہ سے مجھے خط لکھ کر اطلاع دیا کریں۔بہت سے بچے میری اس بات پر عمل کر رہے ہیں۔اور مجھے خط لکھ کر اپنی پڑھائی کے متعلق بتاتے رہتے ہیں۔لیکن ابھی کچھ بچے ایسے ہیں جن تک میری یہ آواز نہیں پہنچی۔میں امید کرتا ہوں کہ تم جو اس اجتماع میں شریک ہورہے ہو میری بات پر عمل کرو گے اور مجھے خط لکھ کر اطلاع کرتے رہو گے کہ تمہاری پڑھائی کیسی ہو رہی ہے اور امتحان میں تمہارا نتیجہ کیسا رہا ہے۔ایک بات تم ہمیشہ یاد رکھنا اور وہ یہ کہ تم معمولی بچے نہیں ہو تم حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے بچے ہو اور تمہارا یہ فرض ہے کہ تم جو کام بھی کرواتنی محنت سے کرو کہ باقی سب کو پیچھے چھوڑ جاؤ اور ہر میدان میں سب سے آگے نکل کر مجھے اور اپنے ماں باپ کو خوشی پہنچاؤ۔میں تمہیں بہت پیار کرتا ہوں۔اور ہمیشہ تمہارے لئے دعائیں کرتارہتا ہوں۔تم بھی اپنے لئے ، اپنے ماں