مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 220 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 220

د مشعل راه جلد دوم د را فرموده ۱۹۷ء 220 ۱۳ اپریل ۱۹۷ء کو حضور نے ابادان نائیجیریا میں دانشوروں دیگر اہل علم حضرات اور یونیورسٹی کے طلباء سے خطاب فرمایا حضرت خلیفہ اُسیح الثالث کے اس معرکۃ الآراء خطاب کا انگریزی سے ترجمہ کیا گیا ہے۔بصیرت افروز اور معرکۃ الآراء خطاب حضور ۱۳ شہادت کو لیگوس سے ابادان تشریف لے گئے۔یہ فاصلہ ۱۰۸ میل کے قریب ہے۔ابادان کے احباب شہر سے باہر حضور کے استقبال کے لئے پہنچے ہوئے تھے۔ماپو ہال میں حضور کا لیکچر تھا۔ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔لوگ گیلریوں میں بھی کھڑے تھے اور کھڑکیوں کے باہر بھی اچھا خاصہ جمگھٹا تھا۔حاضری ایک ہزار سے زائد تھی۔خطاب سے قبل حضور کی خدمت میں سپاسنامہ پیش کیا گیا۔حضور کا خطاب انگریزی زبان میں تھا۔جس کا ترجمہ مقامی زبان میں کیا گیا۔سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: - دو عظیم سرزمین کے عظیم فرزندانِ گرامی ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔میں آپ سب کی خدمت میں سلامتی کا تحفہ پیش کرتا ہوں۔میں بیان نہیں کر سکتا کہ آپ کے ملک میں آ کر اور اپنے آپ کو آپ لوگوں کے درمیان پا کر میں کس قدرخوش ہوں۔مغربی افریقہ سے پچاس سال پرانا لگاؤ مغربی افریقہ کا علاقہ اور بالخصوص نائیجریا کا ملک پہلے پہل میرے شعوری ذہن میں آج سے پچاس سال قبل اُس وقت اُبھرا تھا جب کہ ابھی میں دس گیارہ سال کا تھا۔یہ اُس زمانہ کی بات ہے کہ جب جماعت احمدیہ کے پہلے مبلغ اور معلم و مدرس نے آپ کی سرزمین پر قدم رکھا۔اُس زمانہ میں سفر کرنا آسان نہ تھا اور فاصلے بہت طویل تھے۔اُس وقت ایک مسافر یہاں سکول کھولنے مسجد میں تعمیر کرنے اور جماعتی مراکز قائم کرنے آپ لوگوں کے درمیان اکیلا اور تن تنہا آوارد ہوا۔اُس اکیلے انسان کا یہ عزم کتنا عجیب اور دل پر اثر کرنے والا تھا! جیسا کہ آپ میں سے اکثر جانتے ہیں اس کے بعد سے دنیا کے اُس حصہ سے چل کر جس میں ہم رہتے ہیں اور زیادہ تعداد میں لوگ آپ لوگوں کے درمیان کام کرنے اور خدمات بجالانے یہاں آئے ہیں۔اس عرصہ میں ہمارے اور آ