مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 221 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 221

221 فرموده ۱۹۷۰ ء د و مشعل راه جلد د دد ، دوم کے درمیان تعلقات اور روابط میں اضافہ ہوا ہے۔اس کے نتیجہ میں ہم ایک دوسرے کو زیادہ بہتر طور پر جاننے اور سمجھنے لگے ہیں اور اسی طرح باہمی اعتماد میں بھی ترقی ہوئی ہے۔۱۹۲۰ ء اور اس کے بعد کے زمانہ میں آپ صاحبان اور آپ کے دیگر ہم وطنوں کے متعلق جو معلومات ہم تک پہنچیں ان سے ہمارے جذبۂ شوق اور اشتیاق میں اضافہ ہوا۔خاص طور پر جہاں تک میرا تعلق ہے میں اس وقت سے ہی اس بات کا متمنی تھا کہ میں جا کر بچشم خود اس ملک کو دیکھوں اور ان لوگوں کے حالات و واقعات سے بالمشافہ آگاہی حاصل کروں جن کی مہمان نوازی اور دیگر نوازشات کے ہم اُس زمانہ سے ہی مورد چلے آرہے ہیں۔اپنے آپ کو یہاں آپ صاحبان کے درمیان پا کر مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ خدا نے میرا ایک پرانا خواب پورا کر دکھایا ہے۔افریقہ کا روشن اور درخشندہ مستقبل مجھے یہاں آ کر آپ کی تاریخ اور ثقافتی لحاظ سے آپ کے گرانقدر ماضی سے بہت کچھ آگاہی حاصل ہوئی ہے۔میں بصیرت کی نظر سے دیکھ رہا ہوں اور یقیناً اور بہت سے لوگوں کا بھی یہ یہی خیال ہے کہ آپ کا مستقبل آپ کے ماضی سے کہیں زیادہ روشن اور درخشندہ و شاندار ہے۔میں محسوس کرتا ہوں کہ افریقہ میں بادصبا کی مانند ایک عجیب خوشگوار ہوا چلنی شروع ہو چکی ہے۔یہ ہوا ایک نئی تبدیلی کے آثار نیز نئی امیدوں اور امنگوں سے بھر پور و معمور ہے۔یہ اہل افریقہ کو ایک نئی بیداری اور نئے حوصلوں سے ہمکنار کرنے والی ہے اور ساتھ ہی ایسے شواہد کی آئینہ دار ہے جن سے اہل افریقہ کے حق میں اللہ تعالیٰ کے خوش آئند مقدرات کی نشاندہی ہوتی ہے۔اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ تمام باتیں آپ کے لئے اور میرے لئے کس درجہ اہمیت کی حامل ہیں۔اور آ ملاقات اور با ہم تبادلۂ خیالات کا یہ موقع میرے لئے کس درجہ مسرت انگیز ہوسکتا ہے۔آپ کا روشن اور درخشندہ تر مستقبل جسے میں اپنی بصیرت کی آنکھ سے دیکھ رہا ہوں۔نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔اور چونکہ میں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ نو جوانوں کے درمیان کام کرنے میں ہی گزارا ہے اس لئے میری طرح آپ کو بھی اس بات پر منتجب نہیں ہونا چاہیئے کہ میں ایک خاص باطنی تحریک کے ماتحت فی الوقت بعض ایسی باتیں کہنا چاہتا ہوں جو نو جوانوں کے دلوں کو متاثر کرنے اور انہیں حرکت میں لانے والی ہوں۔علمی ترقی کی جدو جہد اور اس کی اہمیت ނ جو چیز میرے قلب و ذہن پر سب سے زیادہ چھائی ہوئی ہے اور اس کے سوا اور کچھ کہنے یا بیان کرنے کی خواہش میں کر بھی کیسے کر سکتا ہوں؟ اور وہ یہ ہے کہ میں آپ لوگوں پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ علمی ترقی کے لئے