مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 576 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 576

د مشعل راه جلد دوم فرموده ۱۹۸۱ء 576 اجتماع خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماء اللہ کے اختتامی اجلاسوں میں دونوں تنظیموں کے اراکین کو بیک وقت خطاب کرتے ہوئے حضور نے بتایا کہ حضور نے اجتماع کے اختتامی روز جو کچھ بیان کیا تھا وہ ایک لمبے مضمون کا خا کہ تھا۔حضور نے فرمایا کہ ابھی اس سکیم کے صرف عنوان بتائے گئے ہیں مگر میں چاہتا ہوں کہ اس پر عمل ابھی سے شروع ہو جائے۔خداداد استعدادوں کی نشوونما کے پروگرام کے ایک عملی پہلوں کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے سویا بین استعمال کرنے کی طرف توجہ دلائی۔حضور نے فرمایا کہ میں بیس سال سے جماعت کو اس کی طرف توجہ دلا رہا ہوں۔سویا بین کا ایک بڑا فائدہ یہ کہ ہے کہ اس کے استعمال سے دل پر کبھی بیماری حملہ نہیں کرتی۔حضور نے فرمایا کہ چین میں دل کی بیماری ہے ہی نہیں۔یورپ کے رہنے والے حیران ہیں کہ یہ کیسی قوم ہے جس کو دل کی بیماری لاحق ہی نہیں ہوتی۔یورپ کے بڑے بڑے ڈاکٹر چین آئے ریسرچ کی تو پتہ چلا کہ ان کے ہر کھانے میں سویا بین شامل جس کی وجہ سے دل پر چربی دیگر روغنی مادے جمع نہیں ہوتے۔حضور نے فرمایا کہ سویا بین میں سارے معلوم وٹامنز موجود ہیں۔سارے معدنی اجزاء ا سکے اندر ہیں۔حضور نے ایک احمدی کا واقعہ سنایا جس نے کہ آپ تو ہمیں اب بتارہے ہیں امریکہ کے ہر شخص کو سویا بین کے فوائد معلوم ہیں۔امریکہ میں اس کی بڑی انڈسٹری قائم ہے۔حضور نے فرمایا کہ صرف وعظ و نصیحت کافی نہیں۔خدام الاحمدیہ ایسا انتظام کرے کہ لوگوں کو اس کے کھانے کی عادت پڑ جائے۔حضور نے فرمایا کہ میرے پاس ایک ایسی کتاب ہے جس میں سویا بین پکانے کی تین سو سے زائد ترکیبیں موجود ہیں۔لجنات کھیلوں کی کلب قائم کریں حضور انور نے صحت کو ٹھیک رکھنے اور اچھا بنانے کے لئے فرمایا کہ ہر اس جگہ جہاں لجنہ قائم ہے لجنات کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ تیار ہو جائیں میں جو مطالبہ کروں گا آپ کو اسے پورا کرنا ہو گا۔حضور نے فرمایا کہ ایک سال کے اندراندرا گلے اجتماع سے قبل سارے پاکستان میں تحصیل لیول پر یعنی ایک تحصیل میں جس ایک جگہ سے بڑی لجنہ ہے وہاں پر یہ کلب قائم ہو جائے۔حضور نے فرمایا کہ اس مقصد کے لئے زمین کا حصول ایک مسئلہ ہے چنانچہ زمین نو سال کے لئے کرائے پر لے لیں اور سال کا کرایہ مجھ سے لے لیں۔ایک کچی اونچی دیوار اس کے گرد بنادیں۔جھولا لگائیں یہ بڑی اچھی ورزش ہے۔چھوٹے بچوں کے لئے پھسلنے والی جگہیں بنادیں۔اس طرح کی دیگر چیزیں بنائیں اس کے لئے چار کنال جگہ کافی ہے۔عورتوں کو جب وقت ملے وہ اس جگہ آئیں ورزش کریں۔کھیلیں کو دیں۔حضور نے فرمایا کہ عورت گھر میں اکیلی بیٹھی رہتی ہے۔بہت سا وقت بیکار گزر جاتا ہے مستورات کو چاہئے ایسی جگہ بنا کر وہاں جائیں وہیں پر وڈیو کا انتظام کیا جائے۔مناسک حج اب وڈیو پر آگئے ہیں۔احمدی عورتوں کے علاوہ دیگر عورتوں کو بھی دکھائے جائیں وہ بھی اس سے بڑی لطف اندوز ہونگی۔حضور نے