مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 577 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 577

577 فرموده ۱۹۸۱ء د و مشعل راه جلد دوم فرمایا کہ احمدی تو پیدا ہی اس لئے ہوا ہے کہ کسی سے دشمنی نہیں کرنی۔پیار ہی پیار ہے، بڑے مزیدار پہاڑی چشمے کے ٹھنڈے پانی کی طرح اس کا پیار ہے اور اس کا اثر انشاء اللہ د نیا قبول کرے گی۔خدام بھی کلب بنا ئیں حضور نے لجنات کے علاوہ خدام کو بھی متوجہ کیا کہ وہ بھی ایک سال کے اندر اندر ہر تحصیل کی سطح پر کلب قائم کریں جس میں میروڈ بہ، کبڈی وغیرہ کھیلیں کھیلی جائیں۔حضور نے فرمایا۔میر وڈ بہ ورزش والی بڑی اچھی کھیل ہے۔میں خود بھی کھیلتا رہا ہوں حضور نے فرمایا اس کے علاوہ سائیکل چلانا بڑی اچھی ورزش ہے۔سویا بین کی طرح یہ بھی دل کی بیماریوں کے لئے بڑی اچھی ہے اس کے علاوہ ان کلبوں میں ڈنڈ پہیلینا اور طاقتور ہونے کی دیگر ورزشیں کرائیں جاسکتیں ہیں۔حضور نے فرمایا کہ یہ طاقت دنیا کو دکھ پہنچانے کے لئے نہیں ہے بلکہ سکھ پہنچانے کے لئے ہے۔نیز فرمایا کہ خدام کو میں یہ پروگرام اس لئے دے رہا ہوں کہ ورزشی کھیلیں تنظیم کی عمدہ مثال ہیں۔اس لئے عملی پروگرام یہ ہوگا کہ ہر مہینے دو تحصیلوں کا مقابلہ ہو۔ہر سہ ماہی میں ضلع کا مقابلہ ہو۔ہر چھ ماہ میں ایک بار کمشنری کا اور سال میں ایک بار یہاں اجتماع میں ملکی سطح کے مقابلے ہوں۔حضور نے فرمایا کہ کھانا اتنا کھاؤ جو ہضم کولو اور اتنا ہضم کرو کہ طاقت حاصل ہو اور اتنی طاقت حاصل ہو کہ دنیا کہ کوئی قوم تمہیں مدد کے لئے بلائے تم فوراً پہنچ سکو۔حضور نے مدد کرنے کے سلسلے میں فرمایا کہ ضلع فیصل آباد کی مجلس خدام الاحمدیہ نے بڑا اچھا کام کیا ہے سات ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا بڑا اچھا کام کیا۔اس علاقے میں سیلاب آیا تھا اور بیماریاں پھوٹ پڑی تھیں۔اخلاقی استعدادوں کی ترقی حضور نے اپنے تازہ پروگرام کے عملی حصہ میں اخلاقی استعدادوں کی ترقی کے ضمن میں فرمایا ہر مجلس میں ۳ سے ۹ تک ایسے خدام ہوں جو یہ عہد کریں کہ مر جائیں گے لیکن بداخلاقی نہیں کریں گے اور یہ بھی عہد کریں کہ اپنی جان دیدیں گے لیکن کسی اور کو بداخلاقی نہیں کرنے دیں گے اور اس کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ آپ کو اس پر قائم رہنے کی توفیق عطا کرے۔حضور انور نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے جو احکام دیئے ہیں ان میں سے کوئی حکم ایسا نہیں جو انسانی طاقت سے بالا ہو۔دین میں آسانی رکھی گئی ہے مشکل نہیں ہے۔اللہ چاہتا ہے کہ جتنی جتنی جس کسی کو طاقت میسر ہے وہ اتنا اتنا اپنی صلاحیتوں میں کمال حال کرے اور اپنی صلاحیتوں کو انتہا تک پہنچائے۔حضور نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر مرد اور عورت کے لئے اس کی کامل ترقی کے سامان بھیج دیئے ہیں اور اب وہ اس راہ سے بھٹک جائے اس کے بارے اللہ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کوفرما دیا ہے کہ اسے کہہ دے کہ اس کے بارے میں مجھ پر کوئی الزام نہیں۔نبی