مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 475
475 فرموده ۱۹۷۸ء دومشعل راه جلد دوم کیا کرنا ہے۔تو مل گیا تو سب کچھ مل گیا۔خلاصہ یہ کہ احمدی فساد نہیں کرتا، فساد کے حالات میں ملوث نہیں ہوتا، لوگوں کی خیر خواہی کرتا ہے، ان کے حقوق ان کو ادا کرتا ہے، سچ بولتا ہے، اسلامی اخلاق کا نمونہ دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے ، حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کے لئے کوشش کرتارہتا ہے اور خدا کے پیار کو حاصل کرنے کی انتہائی کوشش کرتا ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو ایک نہایت ہی میٹھی اور مفید اور پیاری چیز بنی نوع انسان کے سامنے پیش کی ہے تم اس مطبخ کے داروغہ ہو اس وقت۔پھیلاؤ یہ خوان اور اسے دنیا کے سامنے پیش کرو تا کہ دنیا ہلاکت سے بچ جائے۔اللہ تعالیٰ آپ کو بھی اور مجھے بھی اس کی توفیق عطا کرے۔(بحوالہ روزنامه الفضل ۱۶/ نومبر ۱۹۷۸ء)