مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 476 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 476

مشعل راه جلد دوم د را فرموده ۱۹۷۸ء 476 سید نا حضرت خلیفة مسح الثالث رحمہ اللہ تعالی نے۲۱ اکتوبر ۱۹۷۸ء بعد دو پہر اطفال الاحم یہ کے سالانہ اجتماع سے جو خطاب فرمایا تھا اس کا متن پیش خدمت ہے۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: - نبی اکرم محمد رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے۔بچہ بچہ ہی ہوتا ہے خواہ کسی مسند پر بیٹھا ہوا ہو۔بعض اطفال نے اس وقت میرے سامنے جو حرکتیں کی ہیں انہیں دیکھ کر مجھے یہ حدیث یاد آ گئی اور میں اس کا ذکر بچوں کو سمجھانے کے لئے کرنا چاہتا ہوں ان پر غصہ کا اظہار نہیں کرنا چاہتا۔اطفال ساری دنیا سے آگے نکل سکتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے ہر بچہ میں بڑی قوت اور طاقت رکھی ہے اور صلاحیت پیدا کی ہے تا کہ اگر اس کی صحیح نشو و نما ہو جائے تو وہ علم میں آگے بڑھے مہارت میں آگے بڑھے۔دین میں آگے بڑھے۔چنانچہ اگر دین کی خدمت کا جذ بہ پیدا ہو تو ہمارے اطفال ساری دنیا سے آگے نکل سکتے ہیں۔لیکن عملاً ساری دنیا سے پیچھے ہیں۔میں نے یورپ میں بھی بچے دیکھے ہیں ان کو دین کا تو کچھ پتہ نہیں۔دنیوی لحاظ سے بھی اب ان میں کچھ کمزوری آتی جارہی ہے لیکن بڑی محنت سے پڑھنے والے ہوتے ہیں۔دسویں میں پڑھنے والا بچہ چوٹی کے فلاسفروں کی باتوں کو سمجھ لیتا ہے۔مثلاً کینٹ ان کا مشہور فلاسفر ہے اس کے فلسفہ کی موٹی موٹی باتیں بچوں کو سمجھا دی جاتی ہیں۔بعض لوگوں نے اس موضوع پر سادہ زبان میں کتابیں بھی لکھی ہیں۔لیکن یہاں بی اے کے طالب علم کو بھی ان باتوں کا پتہ نہیں ہوتا۔ہم یہ چاہتے ہیں کہ بڑے بڑے علماء کو دین کی باتوں کا پتہ ہونہ ہو ہمارے بچوں کو ضرور پتہ ہو۔اس لئے یہ امر نہایت ضروری ہے کہ ہمارے اطفال کے کان میں ضرور دین کی باتیں پڑنی چاہئیں۔ابھی ابھی میں لجنہ اماءاللہ کے اجتماع سے تقریر کر کے آ رہا ہوں۔لجنہ کے اجتماع میں شامل ہونے والی مستورات میں سے کچھ تو اطفال کی مائیں ہوں گی۔کچھ بہنیں ہوں گی اور کچھ رشتہ دار عورتیں ہوں گی وہ انہیں بتائیں گی کہ میں نے بچوں کے بارہ میں ان سے کیا کہا ہے۔وہ بچوں سے کسی قسم کا سلوک کریں اور ان کی کس طرح تربیت کریں۔یورپ اور امریکہ کو ہمارے بچوں کا انتظار ہے موجودہ مہذب دنیا میں یورپ ہے امریکہ ہے جو اپنے آپ کو بہت ترقی یافتہ کہتے ہیں اور مجھتے ہیں کہ وہ علم