مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 384 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 384

384 فرموده ۱۹۷۳ء پڑھی ہیں۔صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ مجھ سے لے لیں اور اپنی فائل میں رکھیں۔اپنا وقت ضائع نہ ہونے دیں د و مشعل راه جلد دوم دد پھر ساہیوال سے خدام سائیکلوں پر آئے اسی طرح دوسرے ضلعوں سے بھی آئے۔تھر پار کر کے علاوہ کہ ان کی ٹیم میں اکثر دیہاتی سائیکل سوار تھے۔سوائے دو ایک افراد کے جو حیدر آباد سے ان کے ساتھ ملے ہیں۔عملاً فائدہ اس کا دیہاتیوں کو شاید اس سے زیادہ ہو جتنا شہریوں کو ہے۔ایک تو شہر میں سڑکیں اچھی ہیں۔اور ویسے بھی سائیکل کے استعمال کی پرانی عادت ہے میں اپنے دیہاتی بچوں سے کہتا ہوں کہ یہ جو آپ اڈہ پر بس کے انتظار میں کھڑے ہو جاتے ہیں اور ایک گھنٹہ بھر انتظار کرتے ہیں۔پھر بس آتی ہے اور بعض دفعہ اتنی بھری ہوئی ہوتی ہے کہ آپ سوار نہیں ہو سکتے اور اس طرح آپ کا وقت ضائع ہوتا ہے اور ابھی میں نے بتایا ہے کہ ایک احمدی کا وقت ضائع ہونے سے بچنا چاہیئے یعنی و لنفسک علیک حق ہر احمدی کا فرض ہے کہ اپنا وقت ضائع نہ ہونے دے اگر اس کے پاس سائیکل ہو تو وہ اپنے نفس کا حق بھی ادا کر سکے گا یعنی اس کی ورزش بھی ہو جائے گی اور کام بھی جلد ہو جائے گا میرے اندازے کے مطابق الا ما شاء اللہ ہر گاؤں سے ہیں یا چھپیس میل کے اندر اندر کوئی نہ کوئی بڑا قصبہ ہے جہاں ایک دیہاتی کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں۔یہ درست ہے کہ بعض ایسی ضروریات ہیں جو صرف تحصیل کے ہیڈ کوارٹر سے پوری ہوتی ہیں مثلاً قانونی ضروریات یا مقدمات کی ضروریات یا زمینداروں وغیرہ کی ضروریات ہیں۔لیکن عام ضروریات پندرہ یا بیس میل کے فاصلوں سے پوری ہو سکتی ہیں۔اس لئے آپ بسوں کا انتظار کیوں کرتے ہیں اپنا وقت بچائیں۔ورزش کریں صحت مند ہو جائیں اور آپ سائیکل سواری کریں۔میں نے بتایا تھا اور آج دہراتا ہوں کہ مجھے بڑی جلدی ایک لاکھ احمدی سائیکل چاہیے احمدی سائیکل وہ ہے جسے احمدی چلاتا ہو۔اور ایک لاکھ ایسا احمدی سائیکل چاہیئے جسے قریباً سو میل روزانہ چلنے کی عادت ہو میں نے بتایا تھا کہ اگر ایک لاکھ سائیکل ہو اور سومیل روزانہ چلے تو ایک دن میں ہمارا احمدی ایک کروڑ میل کا سفر کر رہا ہوگا اور یہ بڑی حرکت ہے اور حرکت میں بڑی برکت ہے۔اور اب جو ہم نے تجربہ کیا تو ہر شخص نے الا ماشاء اللہ پسندیدگی کی نگاہ سے اسے دیکھا اور سب ہی بہت خوش ہوئے۔ان کو غصہ نہیں آیا بلکہ حیرت ہوئی اور ہمت کی بہت داد دی۔یہ ایک اچھا اثر آپ نے چھوڑا اس کے بہت سے اور بھی اثرات ہیں یہ کام آنے والی چیز ہے۔اگر جماعت اور خدام الاحمدیہ کوشش کریں تو سات سال کے اندر اندر ایک لاکھ احمدی سائیکل ہو جائے۔یہ بڑا ضروری ہے۔اس لئے بھی کہ جلسہ سالانہ کے موقع پر جو میں آپ لوگوں کے سامنے ایک بڑا منصوبہ پیش کرنے والا ہوں۔اس کے لئے بھی تیاری کر رہا ہوں اور آپ کے ذہنوں کو بھی اس کے لئے تیار کر رہا ہوں۔پس یہ جسمانی قوت کو مضبوط کرنے کے لئے ایک پروگرام ہے۔