مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 31 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 31

31 فرموده ۱۹۶۶ء دومشعل راه جلد دوم جمع کرنا ہے۔اس وقت ایک انسان بھوکا ہے اس کو روٹی ملنی چاہیئے اگر زید کو دس چیپٹر میں پڑ جاتی ہیں لیکن وہ دس روٹیاں لے آتا ہے اور پانچ آدمیوں کو کھانا مل جاتا ہے تو ان چپیڑوں سے جو جسمانی تکلیف ہوتی ہے وہ دور ہو جاتی ہے۔اور اس میں اس کی کوئی بے عزتی نہیں ہوتی۔چھیڑیں اگر خدا تعالی کی خاطر کھائی جائیں تو ان سے کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔جیسا کہ میں نے کہا کہ زید دس چیرہ میں کھاتا ہے لیکن دس روٹیاں لے آتا ہے اور اس طرح پانچ آدمیوں کی بھوک کو دور کر دیتا ہے۔تو دیکھو اس کو کتنا ثواب ملتا ہے۔پانچ آدمی جو بھوک سے تلملار ہے تھے۔وہ ان لوگوں کیلئے دعا مانگتے ہوں گے جنہوں نے انہیں روٹیاں دیں اور اللہ تعالیٰ ان کی دعاؤں کو ڈائیورٹ (Divert) کردیتا ہوگا۔جنہوں نے ان روٹیوں کی خاطر چپیڑ میں کھائیں یا وہ روٹیاں حاصل کرنے کی خاطر چھیڑ میں کھانے کیلئے تیار ہو گئے۔کیونکہ ان بیچاروں کو تو پتہ نہیں تھا۔کہ یہ روٹیاں کس لئے وصول کی جا رہی ہیں۔بہر حال ہمیں کسی تکلیف میں بھی عار نہیں ہونی چاہیئے کیونکہ ہم نے دنیا سے روحانی گند کو بھی دور کرنا ہے اور جسمانی گند کو بھی دور کرنا ہے۔جس طرح جسمانی گند کو دیکھ کر انسان کی طبیعت گھبرانی شروع ہو جاتی ہے اور الٹی کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔اسی طرح روحانی گندوں کو دیکھ کر روحانی آدمیوں کو بھی گھبراہٹ پیدا ہو جاتی ہے۔پس ہمیں یہ تکلیف بہر حال برداشت کرنی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے ذمہ ڈیوٹی ہی یہ لگائی ہے کہ ہم دنیا کے گندوں کو دور کریں پس اس وقار عمل کی روح کو ہمیں قائم رکھنا چاہیئے۔ہر روز نئے سے نئے بچے خدام الاحمدیہ میں شامل ہورہے ہیں۔لیکن بہت سے نئے نوجوان قدم بقدم آگے بڑھتے ہوئے اطفال الاحمدیہ سے نکل کر خدام الاحمدیہ میں داخل ہو جاتے ہیں۔اور ایک بڑا طبقہ ایسا ہوتا ہے جن کو پہلے دن کی تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔کیونکہ ان کو خدام الاحمدیہ میں آئے ہوئے پہلا دن ہوتا ہے۔بہر حال یہ کام لگا تار ہونا چاہیئے۔میں خدام الاحمدیہ ربوہ سے خصوصا یہ امید رکھتا ہوں کہ آئندہ سال سے یعنی اگلے دو ماہ کے اندر اندر ہی وہ پہلا اجتماعی و قار مل کر دیں گے۔اور چونکہ یہ صیح ہے کہ اپنے بجٹ سے ہی ہم نے کام کرنا ہے۔کسی سے مانگنا نہیں۔اس لئے جتنی اللہ تعالیٰ توفیق دے ایک دو سال میں کافی تعداد میں کرالیں، بیلچے اور ٹوکریاں یا لوہے کی بنی ہوئی ٹوکریاں جن کو نگاریاں کہتے ہیں جمع کر لیں گے۔اس قسم کی چیزیں ہزار کام آجاتی ہیں۔پچھلے دنوں جب لڑائی چھڑ گئی تھی۔اگر یہ سامان ہمارے پاس ہوتا تو بہت سارے کاموں میں استعمال کیا جاسکتا تھا۔باہر سے مہاجر آئے ہوئے تھے ان کو روٹیاں پہنچانے کیلئے ٹوکریاں کام آجاتیں۔غرض ہزار کام ہیں جو اللہ تعالیٰ نیک نیتی سے بنے ہوئے سامان سے لے لیتا ہے اور اس کے بعد ہمیں گھر بیٹھے مفت میں ثواب ملتا رہتا ہے۔خدمت خلق کی اہمیت دوسری چیز تھی خدمت خلق۔دفتر والے بتائیں کہ خدمت خلق کے ریز ورفنڈ میں اس وقت کتنی رقم ہے؟ اس