مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 147 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 147

147 فرموده ۱۹۶۹ء دو مشعل راه جلد دوم اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے ساتھ ایک دوست کا سا سلوک کرتا ہے اور یہ اس کا بڑا احسان ہے۔اللہ تعالیٰ کی شان کتنی بلند اور بندے کی عاجزی کتنی زیادہ لیکن وہ اپنے عاجز بندوں سے دوستانہ سلوک کرتا ہے اور دوستانہ سلوک یہ ہے کہ کبھی اپنی منواتا ہے اور کبھی اس کی مانتا ہے۔اگر اللہ تعالیٰ ہمیشہ بندے کی مانے تو پھر اللہ تعالی بندے کے قریب آکر دوست نہیں پھر تو خادم بن گیا۔جیسے کوئی مالک اپنے خادم سے کہے کہ میرا حکم مانو ورنہ میں تمہاری تنخواہ سے اتنے روپے کاٹ لوں گا۔یا تم پر اتنا جرمانہ کر دوں گا یا ملازمت ہی سے نکال دوں گا۔(اللہ تعالیٰ اس خیال سے محفوظ رکھے۔اللہ تعالیٰ اور اس کے بندے کے درمیان تو اس تعلق کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا کہ بندے کی ہر دعا قبول ہونی چاہیے۔بھلا بندے کا تصرف ہے ہی کیا کوئی طاقت نہیں اور کوئی حق نہیں۔ہمارے حقوق اللہ تعالیٰ ہی کے ہیں۔گھر سے تو کچھ نہ لائے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا تھا۔گھر سے تو کچھ نہ لائے تھے چھوٹا سا فقرہ ہے لیکن بڑا پیارا فقرہ ہے۔اپنے لئے آدمی کیا کرتا ہے عقل سے کام لیتا ہے وہ گھر سے نہیں لایا۔اس نے دی جو دی۔انسانی جوارح ہیں۔ہاتھوں سے انسان کام کرتا ہے پاؤں سے چلتا ہے اپنے جسم کو مضبوط کرنے کے لئے ورزش کرتا ہے۔پھر Efficiency (یعنی ہوشیاری) سے اگر کسی محکمے میں ہے وہاں کام کر رہا ہوتا ہے یا اس میں اتنی طاقت ہے کہ وہ پڑھائی کے وقت بارہ گھنٹے کرسی پر بیٹھا رہے کسی ایک کو تو Sleep Disk (سلیپ ڈسک) ہو جاتی ہے تو پھر ایسے آدمی کے لئے کرسی پر آدھا گھنٹہ بیٹھنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔اوٹ لگانی پڑتی ہے بعض دفعہ لیٹ کر کام کرنا پڑتا ہے کوئی طاقت انسان کے اندر نہیں ہے۔پس ہر چیز اور ہر طاقت اور ہر قسم کی تو فیق اللہ تعالیٰ سے ملتی ہے اور اللہ تعالیٰ کا یہ سلوک انسانوں کے ساتھ جاری ہے۔پس اگر آپ اخلاص کے ساتھ دوستی پیدا کریں گے تو اللہ تعالیٰ ایسے سامان بھی پیدا کرے گا کہ جو آدمی آپ سے دعا کے لئے کہے گا۔اور آپ اس کے لئے دعا کریں گے اور اگر اللہ تعالیٰ چاہے گا تو وہ اپنے فضل سے تمہاری دعا کو قبول بھی فرمائے گا۔اور جب تمہاری دعا قبول ہو جائے گی تو اس شخص پر جس نے آپ سے دعا کروائی ہے اس پر بہر حال اثر ہوتا ہے کہ یہ احمدیت کی برکت ہے ہمیں اس طرف توجہ کرنی چاہیئے۔پھر وہ آپ کے اخلاق کو دیکھے گا اس سے متاثر ہو گا پھر آپ کا حسن سلوک دیکھے گا اس سے بھی متاثر ہوگا۔نبی کریم ﷺ کا بڑا معجزہ حسن اخلاق ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ تائیدات الہیہ کے علاوہ حضرت نبی اکرم ﷺ کو جو سب سے بڑا معجزہ دیا گیا تھا وہ حسن اخلاق کا معجزہ تھا۔باقی معجزات بھی اپنی عظمت شان میں کم نہیں تھے لیکن جس