مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 298
د و مشعل راه دوم کورنگی کر یک شامل ہوں گے۔فرموده ۱۹۷۱ء 298 (۴) حلقہ سوسائٹی کی قیادت جس میں ہوسنگ سوسائٹی، محمد علی سوسائٹی، یونیورسٹی کے حلقے شامل ہوں گے۔(۵) مارٹن روڈ کی قیادت جس میں مارٹن روڈ اور لیاقت آباد شامل ہوں گے۔اس کے مطابق پندرہ دن کے اندر انتخاب ہو جانا چاہئے اور تین ہفتہ کے اندراندر یہاں سے منظوری چلی جانی چاہئے تا کہ تقسیم ہونے کے بعد یہ پانچوں حلقے اپنا اپنا کام شروع کر دیں۔اسی طرح لاہور کی قیادت کو بھی چھ قیادتوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔(1) حلقہ دارالذکر کی قیادت جس میں دارالذکر، مصطفی آباد، چھاؤنی، محمدنگر، انجنیئر نگ یونیورسٹی، سلطان پورہ اور مزنگ شامل ہیں۔(۲) ماڈل ٹاؤن کی اپنی مستقل قیادت ہے جس میں ماڈل ٹاؤن، وحدت کالونی، رحمانپورہ ، احمد یہ ہوٹل، نیو کیمپس ، شادمان کا لونی ، گلبرگ اور والٹن شامل ہیں۔(۳) دہلی دروازہ جس میں دہلی دروازہ ہمصری شاہ ، بھاٹی گیٹ ، رتن باغ، نیلا گنبد ، قلعہ گوجر سنگھ، پرانی انار کی اور چاہ میراہ شامل ہیں۔(۴) اسلامیہ پارک جس میں کرشن نگر سنت نگر، راجگڑھ، اسلامیہ پارک، سمن آباد، مسلم کالونی اور شیزان فیکٹری شامل ہیں۔مغلپورہ جس میں مغلپورہ، باغبانپورہ اور شالا مار ٹاؤن شامل ہیں۔(۲) شاہدرہ جس میں شاہدرہ ٹاؤن اور شاہدرہ فیکٹری ایریا شامل ہیں۔شاہدرہ ٹاؤن مستقل قیادت ہوگی اور شاہدرہ فیکٹری ایریا بھی مستقل قیادت ہوگی جس طرح پہلے بھی یہی ہوتا چلا آیا ہے۔راولپنڈی کو دو حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔وہاں اب دو قیادتیں ہوں گی۔ایک سیٹلائٹ ٹاؤن شرقی ، اصغر مال شرقی اور غربی مسجد شمالی، مسجد جنوبی، سید پوری ہسٹیلائٹ ٹاؤن غربی اور مورگاہ اور دوسرا مین حلقه مغل آباد، اردو منزل ، صدر، گوالمنڈی ، احمد کمرشل، چک لالہ اور ڈھوک رتہ شامل ہوں گے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے پندرہ دن کے اندر انتخاب اور تین ہفتے کے اندر منظوریاں ہو جانی چاہئیں تا کہ فوری طور پر یہ قیادتیں اس نئی شکل میں کام شروع کر دیں۔آپ نے پڑھا ہوگا چند دن ہوئے ہماری حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ہمارا ملک اس وقت ایک نازک دور میں سے گزر رہا ہے اس لئے عوام کو چاہئے پاکستانی شہریوں کو چاہئے کہ وہ ایسی باتوں سے اجتناب کریں جن کے نتیجہ میں دلوں میں گھبراہٹ پیدا ہو یا مایوسی پیدا ہوتی ہو یا بد دلی پیدا ہوتی ہو یا ایسی افواہیں جس سے دشمن فائدہ اٹھا سکتا ہے کیونکہ ہر ملک میں دوسرے ملک کی جاسوسی ہو رہی ہے۔تمہاری ماں یعنی مادر وطن آج تمہیں بلا رہی ہے