مشعل راہ۔ جلد دوم

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 297 of 610

مشعل راہ۔ جلد دوم — Page 297

297 فرمودہ۱ ۱۹۷ ء د و مشعل راه جلد دوم دد ۱۰ اکتو برا ۱۹۷ کو حضرت خلیفہ مسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے انیسویں سالانہ اجتماع میں جو اختتامی خطاب فرمایا پیش خدمت ہے۔سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: بعض باتیں تو میں تنظیمی کرنا چاہتا ہوں۔ہمیں یہ احساس تھا اور انصار اللہ کے تجربہ سے یہ یقین ہو گیا کہ شہروں میں جہاں بڑی جماعتیں ہیں مثلاً کراچی یالا ہور یا اور بڑی جماعتیں ہیں وہاں کے قائد خدام الاحمد یہ ساری جماعت کے خدام کو صحیح طور پر منظم کر کے ان کی استعداد کے مطابق کام لینے میں کامیاب نہیں ہوئے۔میں نے بتایا ہے کہ ہم نے انصار اللہ پر تجربہ کیا مجلس انصار اللہ کراچی کو تقسیم کر کے کئی مجالس میں بانٹ دیا۔جس کا ایک ظاہری اور مادی نتیجہ جو ٹھوس شکل میں ہمارے سامنے آیا وہ یہ تھا کہ انصار اللہ کراچی کا چندہ ایک مجلس کی حیثیت میں جتنا تھا بٹنے کے بعد اس سے تین گنا زیادہ ہو گیا۔خدام الاحمدیہ کے متعلق بھی یہ تاثر پیدا ہوا کہ ایک نوجوان شخص کو تنظیم کے بارے میں بہر حال اتنا تجربہ نہیں ہے جتنا پرانے احمدیوں کو ہے کہ جماعت کو اکٹھا کر کے ان میں بشاشت پیدا کر کے ان کی قیادت کرے۔وہ خود آگے بڑھیں اور جماعت سے کہیں کہ میرے پیچھے آؤ اس لحاظ سے قائد کو ایسا تجربہ نہیں ہوتا اس واسطے نتیجہ اتنا اچھا نہیں نکلتا رہا جتنا نکلنا چاہئے تھا۔کراچی میں چند کمزور ایمان والوں کا ایک ٹولا ہے انہوں نے Manoeuvre (مینور ) کر کے آگے آنے کی کوشش کی چنانچہ وہی ٹولا آگے آ گیا ان کے متعلق باتیں پہنچیں یہ ایک وجہ بن گئی فوری توجہ کرنے کی ویسے اصل وجہ یہ ہے کہ ہم نے سوچا بھی یہ اور تجربے سے بھی یہی ثابت ہوا کہ اس قسم کی بڑے شہروں میں مجالس خدام الاحمدیہ ایک نہیں بلکہ ایک سے زائد ہونی چاہئیں۔چنانچہ میں نے صدر صاحب خدام الاحمدیہ سے کہا تھا کہ مشورہ کے بعد قیادت کراچی کو مختلف قیادتوں میں بانٹ دیں۔ان کی یہ رپورٹ میرے سامنے ہے جس کی میں نے منظوری دے دی ہے۔(1) کراچی میں اب ایک قیادت کی بجائے پانچ قیادتیں ہونگی۔عزیز آباد کی قیادت جس میں عزیز آباد، دستگیر کالونی، النور اور النصرت کے علاقے شامل ہوں گے۔(۲) ناظم آباد کی قیادت جس میں ناظم آباد شمالی ، ناظم آباد وسطی، ناظم آباد جنوبی ، ماڑی پور اور لی مارکیٹ کے حلقے شامل ہوں گے۔(۳) کراچی صدر کی قیادت جس میں، کیماڑی، منوڑہ ، رام سوامی ، جیکب لائنز۔ایسے سینیا لائنز محمود آباد اور