مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 545 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 545

517 مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد دوم ہم اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش نہیں ہو جاتے۔دنیا ایک پاک انقلاب چاہتی ہے۔۔۔۔پس اٹھیں ان پاک تبدیلیوں کے ساتھ اپنی سجدہ گاہوں کو تر کرتے ہوئے اس عظیم مقصد کے حصول کیلئے عرش پر ایک ارتعاش پیدا کر دیں۔خدائی تقدیر نے تو مسیح محمدی کی جماعت کے غلبہ کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔ہمارا کام ہے کہ اس تقدیر کو اپنی زندگیوں میں پورا ہوتا دیکھنے کے لئے اور اس کا حصہ بننے کے لئے دعاؤں پر ، دعاؤں پر اور دعاؤں پر زور دیتے چلے جائیں تا کہ عرش سے ہم یہ آواز سننے والے ہوں کہ أَلَا إِنَّ نَصْرَ اللهِ قَرِيْب سنو یقیناً اللہ تعالیٰ کی مدد قریب ہے۔فتح وظفر کی کلید تم کو ملنے والی ہے۔“ عربوں کو خصوصی طور پر خطاب حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جہاں ہر خطہ کے احمدیوں کا نام لے لے کر اس اہم اور بنیادی فرض کی ادائیگی کی طرف توجہ دلائی وہاں عربوں کو بھی خصوصی طور نہائت پر تاثیر کلمات سے اس طرح مخاطب فرمایا: پس آج اس مقصد کے حصول کے لئے ایشیا کے احمدیوں کا بھی فرض ہے، یورپ کے احمدیوں کا بھی فرض ہے ، امریکہ کے احمدیوں کا بھی فرض ہے، آسٹریلیا کے رہنے والے احمدیوں کو کا بھی فرض ہے ، جزائر کے رہنے والے احمدیوں کا بھی فرض ہے، اور افریقہ کے احمدیوں کا بھی فرض ہے کہ مسیح محمدی اور مہدی معہود کے پیغام کو اپنے ہر شہر، ہر قصبے اور ہر گلی میں پہنچا دیں کہ یہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آنا اور آپ کے بچے حواریوں کا حق ادا کرنا ہے۔ہندوستان اور پاکستان کے احمد یو! تمہارا بھی اولین فرض ہے کہ مسیح موعود کے پیغام کو پہنچانے کے لئے اپنے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرتے ہوئے اپنی تمام تر استعداد میں بروئے کار لاؤ کہ مسیح موعود وہاں پیدا ہوئے اور وہیں سے اللہ تعالیٰ نے آپ کے مسیح موعود ہونے کا پر شوکت اعلان کروایا۔اور اے عرب کے رہنے والے احمد یو! تمہارا ان سب سے زیادہ فرض بنتا ہے کہ تم زبان کے لحاظ سے بھی اور مکان کے لحاظ سے بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ترین ہو، اپنے ہم وطنوں کو بتاؤ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے مسیح و مہدی کو سلام پہنچانے کا جوارشاد فرمایا تھا اس کے سب سے اوّل مخاطب تم ہو۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وہ مج