مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 544 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 544

مصالح العرب۔جلد دوم 516 نحن انصار اللہ کا نعرہ بلند کریں جلسہ سالانہ برطانیہ 2009ء کے اختتامی خطاب میں حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ الہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے تمام دنیا کے احمدیوں کو نَحْنُ اَنْصَارُ اللہ کا نعرہ بلند کرتے ہوئے مسیح موعود علیہ السلام کے مشن کی تکمیل کے لئے مستعد ہو جانے کی طرف بلایا، جس کے ذریعہ مسیح موعود علیہ السلام کی آواز پر لبیک کہہ کر ان کے لئے سچے حواریوں کا درجہ پاناممکن ہو سکے گا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: پس آج یہی کام ہر احمدی کا ہے کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لائے ہیں۔آپ کو اس زمانہ کا امام اور مسیح و مہدی مانا ہے تو نَحْنُ اَنْصَارُ اللہ کا نعرہ لگاتے ہوئے اس مشن کی تکمیل کے لئے ہر قربانی کے لئے تیار ہو جائیں اور اس کام کو پورا کرنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلائیں جس کے لئے مسیح محمدی کو خدا تعالیٰ نے مبعوث فرمایا تھا۔آج سچے حواریوں کا حق ادا کرتے ہوئے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ جس مقصد کو لے کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث ہوئے یعنی خدائے واحد و یگانہ کی حکومت اور ان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت کا قیام، اس کے لئے ہر قربانی کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔آج دنیا کی بقا اسی میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں آجائیں اور اس غلامی کا حق تبھی ادا ہو سکتا ہے جب آپ غلام صادق کی بیعت اور اطاعت کا جو اپنی گردن پر ڈالیں۔۔۔۔پس اس مقصد کے حصول کے لئے خاص کوشش کے ساتھ دعوت الی اللہ کرنے کی ضرورت ہے۔ہر ملک اور ہر شہر اور ہر قصبہ اور ہر گاؤں کے رہنے والے احمدیوں کو خاص پلاننگ کر کے اس کام کو سر انجام دینے کی ضرورت ہے۔صرف دو چار فیصد تک یہ پیغام پہنچا کرتی