مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 543
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 515 کو نہ ماننے والوں کو بھی اللہ تعالیٰ کی پکڑ سے بچانے کی کوشش کریں۔یہ بہت بڑا کام ہے جو دنیا کی اصلاح کے لئے مسیح محمدی کے ماننے والوں کے سپرد کیا گیا ہے۔“ اہل کہا بیر کو خصوصی خطاب - حضور انور نے اپنے اس خطبہ جمعہ کے آخر میں اہل کہا بیر کو ایک اہم فریضہ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا: وو ” پس اے کہا بیر! اور فلسطین کے رہنے والے احمد یو! اس وقت عرب دنیا میں تم سب سے منظم جماعت ہو۔اٹھو اور اس زمانے کے امام کے مددگار بنتے ہوئے نَحْنُ اَنْصَارُ اللہ کا نعرہ لگاتے ہوئے اس کے پیغام کو ہر طبقہ تک پہنچانے کے لئے کمر بستہ ہو جاؤ۔آج مسلمانوں کی بھی نجات اسی میں ہے کہ امام الزمان کو مان لیں۔اگر آج عرب دنیا کے احمدیوں نے اپنی ذمہ داری کو سمجھ لیا تو سمجھ لو کہ جس طرح قرون اولیٰ کے عربوں نے اسلام کے پیغام کو پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اس زمانہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق اور غلام صادق کا پیغام پہنچانے میں اپنا کردار ادا کر کے تم بھی اُن آخرین میں شامل ہو جاؤ گے جو اولین۔ملائے گئے۔ނ اللہ تعالیٰ آپ کو بھی اور مجھے بھی اس ذمہ داری کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ سب شاملین جلسہ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تمام دعاؤں کا وارث بنائے اور یہ جلسہ بے انتہا برکات سمیٹنے والا ثابت ہو اور ہم جلد تمام دنیا پر حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کو لہراتا ہوا دیکھیں۔آمین۔“ (خطبہ جمعہ فرمودہ 12 جون 2009 ء بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن)