مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 541 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 541

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم خلافت جو بلی پر مسرورسنٹر“ کی تعمیر کا منصوبہ 513 خلافت جوبلی کے موقعہ پر جماعت احمد یہ کہا بیر نے مسرور سنٹر“ کے نام سے ایک وسیع تعمیراتی منصوبہ بنایا جس میں ایک بڑا ہال اور ایم ٹی اے کا سٹوڈیو اور دیگر جماعتی ضروریات کے دفاتر وغیرہ شامل ہیں۔اسکا ذکر کرتے ہوئے حضور انور نے فرمایا: خلافت جوبلی کے سال میں وہاں کی جماعت نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس مسجد کی جو جگہ خالی ہے اس میں ایک وسیع ہال اور دوسری تعمیرات کی جائیں جن کی ضرورت ہے۔میں نے ان کو اس کی اجازت تو دے دی تھی لیکن جو منصو بہ انہوں نے بنایا وہ بہت بڑا بنالیا۔جو بظاہر لگتا تھا کہ ان کے وسائل سے بہت زیادہ ہے۔لیکن یہاں پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدے کو پورا فرمایا اور امیر صاحب نے مجھے بتایا کہ معجزانہ طور پر منصوبہ اپنی تکمیل کے مراحل پہ پہنچ رہا ہے۔“ ترقی کا راز حضور انور نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے ایم ٹی اے العربیہ کے ذریعہ دنیائے عرب میں تبلیغ کو بھی بہت زیادہ وسعت دی ہے اور اس میں بھی کہا بیر کی جماعت کے افراد کا بہت ہاتھ ہے۔مختلف طریقوں سے ان کے نو جوان مدد کرتے رہتے ہیں۔اسی طرح بعض دوسرے عرب ممالک کے احمدی بھی اس میں بڑا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کو جزا دے۔لیکن ہمیشہ ہر احمدی کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ آپ کی یہ کوشش اور کامیابیاں آپ کی کسی ذاتی صلاحیت کا نتیجہ نہیں ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی وجہ سے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے وعدوں کی وجہ سے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری زمانے کے امام کے حق میں دعاؤں اور پیشگوئیوں کے پورے ہونے کی وجہ سے ہیں۔“۔اہل جلسہ اور تمام عربوں کو نصائح حضور انور نے تمام عربوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: