مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 540 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 540

مصالح العرب۔جلد دوم 512 جماعت احمدیہ کہا بیر کا جلسہ سالانہ جون 2009ء میں جماعت احمد یہ کہا بیر کا جلسہ سالانہ منعقد ہونا تھا جس پر امیر صاحب کہا بیر نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں پیغام اور دعا کے لئے تحریر کیا۔12 جون 2009 کے خطبہ جمعہ میں حضور انور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام وسع مَكَانَك پر روشنی ڈالی اور اسی سیاق میں جماعت احمد یہ کہا بیر کے جلسہ کا ذکر فرمایا اور قیمتی نصائح فرمائیں۔حضور انور نے فرمایا ( ذیلی عناوین خاکسار نے لگائے ہیں ): جماعت کہا بیر کا عمومی ذکر آج کہا بیر کی جماعت کا جلسہ سالانہ بھی ہو رہا ہے اور فلسطین اور دوسرے ممالک کے احباب بھی اس میں شامل ہو رہے ہیں۔کہا بیر کے امیر صاحب کی خواہش تھی کہ اس جلسہ کی مناسبت سے ان کا بھی خطبہ میں ذکر کروں یا کچھ مختصر پیغام دوں۔تو بہر حال مختصر ذکر کروں گا اور ان ان کے لئے پیغام دوں گا۔وسع مگا نگ کا ذکر چل رہا ہے تو کہا بیر کی جماعت کا بھی اس ضمن میں ذکر کر دوں کہ یہاں ابتداء میں ہی اللہ تعالیٰ نے ان کو بہت خوبصورت مسجد بنانے کی توفیق عطا فرمائی تھی اور یہ بہت پرانی مسجد ہے اور بہت خوبصورت جگہ پر واقع ہے اور ہر سیاح کو، آنے والے کو یہ اپنی طرف کھینچتی ہے۔اس کی تصویریں جو میں نے دیکھی ہیں بڑی خوبصورت مسجد نظر آتی ہے اور یہی دیکھنے والے لوگ بتاتے بھی ہیں اور اس ذریعہ سے تبلیغ کے راستے بھی کھل رہے ہیں۔“