مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 523 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 523

495 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم چنانچہ اس کے بعد پھر حضور انور نے فرمایا کہ آپ اپنے پروگراموں میں عیسائی حملہ کا جواب دیں اور پھر مکرم مصطفیٰ ثابت صاحب مرحوم کے پروگرام أَحْوِبَه عَنِ الْإِيْمَانَ “ اور الْحِوَارُ الْمُبَاشَر میں لمبے عرصہ تک عیسائی اعتراضات کے رڈ اور بائبل کے مطابق ان کے عقائد کی بحث جاری رہی۔اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ خبر تو مسلمانوں کی بے شمار ویب سائٹس نے نشر کی اور اس پر لاحول پڑھے اور اسے عیسائی اور یہودی سازش قرار دیا لیکن اگر عالمی سطح پر کسی نے اس کا صحیح اور مسکت اور معقول جواب دیا تو وہ صرف اور صرف امام جماعت احمدیہ حضرت مرزا مسرور احمد ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے دیا۔آپ نے تین چار خطبات میں اس موضوع پر روشنی ڈالی۔اس ضمن میں حضور انور کے ارشادات کو تین حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔پہلے حصہ میں آپ نے آیات قرآنیہ خصوصًا إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ (الحجر:10) کے حوالے سے قرآن کریم کی الہی حفاظت اور اس میں کبھی تحریف و تبدل کا امکان نہ ہونا ثابت فرمایا۔پھر مستشرقین کے اقوال کا ذکر کیا جن میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ صدیاں گزرنے کے بعد بھی ہم یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ مسلمانوں کے پاس وہی قرآن کریم ہے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا تھا۔دوسرے حصہ میں اس دجالی سازش کا تفصیلی ذکر فرمایا اور اس کے تاریخی پس منظر اور اہداف پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک خطبہ جمعہ میں فرمایا: فی زمانہ دقبال نے ایک یہ چال چلی کہ اس میں رد و بدل کر سکے لیکن یہ کوششیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتیں۔جیسا کہ پہلے بھی میں ایک دو دفعہ ذکر کر چکا ہوں۔اس قرآن کریم میں رڈ و بدل کا یا اس کے مقابل پر نیا قرآن کریم پیش کرنے کی جو عیسائیوں کی ایک چال تھی ، بہت بڑا خوفناک منصوبہ تھا اور اس کو پہلی دفعہ انہوں نے ” فرقان الحق“ کے نام سے شائع کیا۔خود ہی اپنے پاس سے الفاظ بنا کر، کچھ قرآن کریم کے الفاظ لے کر کچھ اپنے پاس سے ملا کر، جوڑ جاڑ کر کچھ آیتیں بنائیں اور کچھ سورتیں بنالیں۔ستر یا ستہتر میرا خیال ہے اور پہلی دفعہ اس کی اشاعت 1999ء میں ہوئی ان کا خیال ہے کہ جو آنے والا مسیح ہے اس کے آنے کی خبر دینے کے لئے آسان طریقہ یہ ہے کہ مسلمانوں کو پہلے ذہنی طور پر تیار کر لیا جائے اور فرقان الحق کے نام