مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 524
496 مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد دوم سے ایک کتاب ان میں متعارف کروا دی جائے۔“ خطبه جمعه فرموده 11 /جنوری 2008) تیسرے حصہ میں حضور ایدہ اللہ نے ساری جماعت کو خصوصا اور غیر احمدی مسلمانوں کو عموما قرآنی تعلیمات پر عمل کرنے اور ان پر مضبوطی سے قائم ہو جانے کی تلقین فرمائی کیونکہ اس حملہ کا اس سے بہتر اور کوئی جواب نہیں دیا جاسکتا کہ جب دشمن اسلامی تعلیمات میں تحریف کی کوشش کر رہا ہے اس وقت ہم اس تعلیم کے ساتھ چمٹ جائیں اور اس کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنا لیں۔اس دجالی کوشش کے جواب میں اکثر مسلمانوں، بڑے بڑے اداروں اور تنظیموں اور نام نہاد محافظین اسلام کے کانوں پر تو جوں بھی نہ رینگی اور جو چند بولے ان کا جواب نہایت سطحی رہا۔اس سلسلہ میں حضرت امام جماعت احمدیہ ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے مذکورہ حکیمانہ جواب جیسا کوئی جواب کسی اور طرف سے دیکھنے سننے میں نہ آیا۔اور ایک دفعہ پھر ثابت ہوگیا کہ جب بھی اسلام کی ناموس اور قرآن کی عزت و توقیر اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے شرف کا معاملہ اٹھے گا جماعت احمد یہ اس کے مؤثر دفاع میں صف اول میں کھڑی نظر آئے گی۔00000 XXXXXXXXXXXXXX