مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 521 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 521

مصالح العرب۔جلد دوم 493 قرآن پر عیسائی حملہ کا جواب 2004 ء کے آخر اور 2005ء کے شروع میں انٹرنیٹ پر ایک خبر بڑی تیزی سے گردش کرنے لگی کہ عیسائیت کی سازش سے ”الفرقان الحق“ کے نام سے تیار کی جانے والی کتاب کو نئے قرآن کے نام سے پھیلایا جارہا ہے اور کویت کے بعض مدارس میں یہ کتاب طالب علموں میں تقسیم کی جارہی ہے۔اس کتاب کی پہلی دفعہ اشاعت 1999ء میں کیلی فورنیا میں ہوئی۔اس کے ناشر کا نام Wine Press Publishing, Enumclaw, WA ہے۔یہ کتاب عربی اور انگریزی ہر دوزبانوں میں شائع کی گئی۔عربی کتاب 366 صفحات مشتمل ہے جس میں 77 سورتیں ہی گھڑ کے شامل کی گئی ہیں۔اس کتاب کے بارہ میں کہا گیا کہ یہ ٹوٹل بارہ اجزاء پر مشتمل ہے اور اس کا پہلا جز و الفرقان الحق کے نام سے شائع کیا گیا جبکہ باقی اجزاء بھی اسی نام سے مختلف اوقات میں شائع کئے جائیں گے۔عربی کتاب پر اس کے مؤلف کا نام ”الصفی، المہدی لکھا گیا جب کہ اس کے انگریزی مترجم انیس شوریش ہیں۔اس کتاب کا انتشار شروع شروع میں امریکا تک ہی محدود رہا یا اسے انٹرنیٹ کے ذریعہ فروخت کیا جاتا رہا۔لیکن رفتہ رفتہ یہ کتاب بعض غیر ملکی مدارس کے ذریعہ کو بیت میں بھی داخل ہو گئی جہاں اسے مختلف مضامین میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں بطور انعام تقسیم کیا جانے لگا۔چنانچہ 2004 ء کے آخر اور 2005 ء کے شروع میں جب یہ خبر انٹرنیٹ پر عام ہوئی تو یہی وہ دن تھے جب ہمارے بعض عرب احمدیوں کی طرف سے الا زہر کی انتظامیہ اور ان کے مشایخ کی بعض غلط فہمیوں کو دور کرنے اور ان تک جماعت کی صحیح تعلیمات کی پہنچانے کی کوشش