مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 520 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 520

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 492 اسلامی اصول کی فلاسفی ایک مُلهَم مِنَ اللہ کی نظر سے ڈاکٹر محمد عبد وصاحب ایک عرب ملک میں یونیورسٹی کے استاد ہیں انہوں نے 12 / نومبر 2007 ء کو اپنے ایک خط میں لکھا: مجھے آپ کی طرف سے مرسلہ کتب ملیں ، جن میں سے میں نے اسلامی اصول کی فلاسفی (عربی ترجمه) تالیف مرزا غلام احمد صاحب قادیانی ساری کی ساری پڑھ لی ہے۔یہ بہت ہی گہری، غیر معمولی فائدہ بخش اور نہایت اعلی پائے کی کتاب ہے۔بلکہ علم المقاصد کے موضوع پر میں نے اسے نہایت خوبصورت اور عظیم الشان پایا ہے۔کیونکہ اس میں مؤلف نے شرعی احکام کے مقاصد اور ان کی علت کے بارہ میں بعض ایسے نکات بیان فرمائے ہیں جو صرف انہی کا خاصہ ہیں۔اور یہ بات مجھے مجبور کرتی ہے کہ میں مؤلف کا شمار ان عظیم علماء میں کروں جنہوں نے شریعت اسلام کو ایک ملہم من اللہ کی نظر سے دیکھا ہے نہ کہ ایک مقلد کی نظر سے۔وہ ایک عارف باللہ کے دل کے ساتھ شریعت اسلامیہ کی گہرائیوں تک پہنچے ہیں۔میں یہ سچ کہنے سے رک نہیں سکتا کہ اگر احکام شریعت کے مقاصد سے بے بہرہ لوگوں کے فتنہ کا ڈر نہ ہو جو اس شخص کی قدر و منزلت سے بے خبر ہیں، تو میں اس کتاب کو یونیورسٹی میں مقاصد الشریعہ کے اپنے طلباء کے نصاب کے طور پر مقرر کر دوں۔یادر ہے کہ خاکسار یونیورسٹی میں علم المقاصد اور اصول فقہ کا مضمون پڑھاتا ہے۔