مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 517
489 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم بات ثابت ہوتی ہو تو عیسائیوں پر حجت ہو سکتی ہے کیونکہ عام منطقی اور عقلی بات کو وہ تسلیم کرنے کے لئے تیار نہ تھے۔اس سلسلہ میں تحدیث نعمت کے طور پر عرض ہے کہ خاکسار نے انٹرنیٹ پر مختلف عیسائی ویب سائٹس پر تحقیق کی تو پروگرام کے شروع ہونے سے قبل ایک حوالہ مل گیا۔لیکن مکمل تحقیق کے بغیر اسے پروگرام میں پیش نہیں کیا جاسکتا تھا لہذا دورانِ پروگرام ہی اس حوالہ کے بارہ میں تحقیق جاری رہی حتی کہ مذکورہ سوال کے جواب کے وقت بفضلہ تعالیٰ سب کچھ واضح ہو گیا۔اور جب اس سوال کے جواب میں یہ حوالہ پیش کیا گیا تو سب شرکاء کو بھی ایک عجیب خوشی اور خوشگوار حیرت ہوئی کیونکہ ہم اس قسم کے حوالے کی تلاش میں تھے اور اس کے مل جانے کی کسی کو خبر نہ تھی۔ازاں بعد اسی پروگرام میں اور اگلے دن دوبارہ اسی حوالے کو متعدد بار پیش کیا گیا۔فالحمد للہ علی ذلک۔قارئین کرام کی دلچسپی اور ریکارڈ کی خاطر یہ حوالہ یہاں درج کیا جاتا ہے۔اسکندریہ مصر کے شہید مارجرجس" نامی چرچ کے پادری" تادرس یعقوب مد ملطی“ نے بائیبل کی تفسیر جمع کی ہے جس کی بناء پرانے قدیسوں کی تفاسیر پر ہے۔اس تفسیر کی ویب سائٹ کا صفحہ کھولتے ہی پہلا جملہ جو لکھا ہوا نظر آتا ہے یہ ہے کہ تفاسیر کا یہ نہایت اہم سیکشن ہے جس میں بہت سے غلط خیالات اور غلط تفسیرات کا رد ہو جاتا ہے۔اس تفسیر میں جب ہم انجیل متی باب 27 کے اس حصہ کی تفسیر دیکھتے ہیں جہاں پیلاطوس کی بیوی کے رویا کا ذکر ہے تو یہ کلمات ملتے ہیں: وإذ أراد الله أن يرشده حدّثه خلال زوجته في حلم، فأرسلت تقول له : إياك وذلك البار، لأنى تألمت اليوم كثيرا في حلم من أجله كان ذلك درسا ليس لبيلاطس وحده وإنما لرؤساء الكهنة والشيوخ لكى يرو ا ويسمعوا غريب الجنس بيلاطس يعلن براءة السيد بغسل يديه قدام الجميع وهو يقول : إنى برىء من دم هذا البار (http://st-takla۔org/pub_ Bible- Interpretations/Holy-Bible-Tafsir-02- New-Testament/Father-Tadros-Yacoub-Malaty /01- Engeel-Matta/Tafseer - Engil- Mata _01- Chapter-27۔html) اور چونکہ اللہ تعالیٰ نے پیلاطوس کی راہنمائی کرنے کا ارادہ کیا لہذا اس کی بیوی کی خواب کی