مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 516 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 516

488 مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد دوم میں کا حوالہ نقل کیا جس میں حضور نے فرمایا ہے کہ : ” اور اس کے ساتھ ایک اور آسمانی سبب یہ پیدا ہوا کہ جب پیلاطوس کچہری کی مسند پر بیٹھا تھا اس کی جورو نے اُسے کہلا بھیجا کہ تو اس راستباز سے کچھ کام نہ رکھ (یعنی اس کے قتل کرنے کے لئے سعی نہ کر ) کیونکہ میں نے آج رات خواب میں اس کے سبب سے بہت تکلیف پائی۔(دیکھو متی باب 27 آیت 19 )۔سو یہ فرشتہ جو خواب میں پیلاطوس کی جورو کو دکھایا گیا۔اس سے ہم اور ہر ایک منصف یقینی طور پر یہ سمجھے گا کہ خدا کا ہرگز یہ منشاء نہ تھا کہ مسیح صلیب پر وفات پاوے۔“ اس کی طرف اشارہ کر کے انہوں نے کہا کہ پوری انجیل میں کہیں یہ دکھا دیں کہ پیلاطوس کی بیوی کو خواب میں فرشتہ نے آ کر کہا ہو۔بلکہ یہ عام خواب تھی جس کا خدا تعالیٰ یا فرشتہ سے کوئی تعلق نہ تھا۔لہذا ثابت ہوا کہ مرزا صاحب نے اپنی کہانی کو سچا ثابت کرنے کے لئے فرشتہ کے لفظ کا اضافہ کیا اور پھر اس کو خدائی منصوبہ قرار دے دیا۔گو کہ پروگرام میں اس اعتراض کا عام منطقی جواب دیا گیا۔لیکن وہ اسی بات پر قائم رہے کہ انا جیل سے فرشتہ کا لفظ نکال کر دکھا ئیں۔ان کے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ صلیب سے بچانا الہی منصوبہ نہ تھا بلکہ صلیب پر مارنا ہی الہی منصوبہ تھا اس لئے ایسا رویا جس کا نتیجہ صلیب سے بچانے کی صورت میں نکل سکتا ہے وہ خدا کی طرف سے نہیں ہوسکتا لہذا اس رویا کو فرشتہ کی طرف منسوب کرنا غلط ہے۔اور اناجیل میں فرشتہ کا لفظ بھی نہیں آیا لہذا یہ مرزا صاحب نے خود کہانی بنائی ہے۔یہ پروگرام تو ختم ہو گیا بعد میں اس عیسائی چینل نے اپنی ویب سائیٹ پر اس پروگرام کی ویڈیو اور پورا ٹیکسٹ بھی لکھ کر ڈال دیا۔یہ دونوں پروگرام آج تک اس ایڈریس پر موجود ہیں: http://islamexplained۔com/DNN ArticleView/tabid/104/ rticleld/194/062۔aspx http://islam explained۔com/DNNArticle | View/tabid/104/ArticleId/195/063۔aspx ان عیسائی پروگراموں کے بعد ہونے والے الحوار المباشر میں ان کے جملہ اعتراضات کو اکٹھا کر کے تفصیلی جواب دیا گیا۔ان میں پیلاطوس کی بیوی کے رویا سے متعلق اعتراض کا بھی رڈ شامل تھا۔اس بارہ میں ہماری کوشش تھی کہ عیسائی مصادر سے کوئی ایسا حوالہ مل جائے جس سے۔