مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 518 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 518

490 مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد دوم کے ذریعہ سے اس تک اپنی بات پہنچائی، چنانچہ اس کی بیوی نے اسے کہلا بھیجا کہ تو اس راستباز سے کچھ کام نہ رکھ کیونکہ میں نے آج خواب میں اس کے سبب سے بہت دکھ اٹھایا ہے۔اس میں نہ صرف پیلاطوس بلکہ تمام سردار کاہنوں اور بزرگوں کے لئے بھی ایک درس تھا تا کہ وہ دیکھیں اور سنیں کہ ایک غیر قوم کا آدمی پیلاطوس لوگوں کے روبرو ہاتھ دھو کر مسیح کی براءت کا اعلان کر رہا ہے کہ میں اس راستباز کے خون سے بری ہوں۔اس حوالہ کے مطابق یہ خواب خدا کی طرف سے تھی بلکہ یہ پیلاطوس کے لئے خدا کا پیغام تھا۔اور پیلاطوس کا ہاتھ دھو کر مسیح کی براءت کا اعلان کرنا اسی پیغام کی وجہ سے تھا۔اب اس تفسیر کے مطابق جو عیسائیت کے اوائل علماء کی تفسیر کہلاتی ہے عیسائی خود فیصلہ کر لیں کہ کیا خدا نے خود آ کر پیلاطوس کی بیوی سے بات کی تھی یا کوئی فرشتہ آیا تھا۔عیسائی معترضین کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مذکورہ قول کی صداقت کی اس سے زیادہ 00000 اور کیا دلیل چاہئے؟! XXXXXXXXXXXX