مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 494 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 494

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 466 بے ہودہ پراپیگنڈے اور جھوٹ کا مقابلہ کیا اور اسکا جواب دیا ہے۔آجکل اسلام کے خلاف کئی قسم کے جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں جن کا علمی جواب دیا جانا چاہئے۔اور یہی کام MTA کر رہا ہے۔جس بات سے مجھے دھچکا لگا ہے وہ یہ ہے کہ بعض لوگ جن سے MTA والے بڑے ادب سے بات کرتے ہیں جسے وہ خود بھی مانتے ہیں پھر وہی لوگ MTA پر یہ کہہ کر کہ اس سے دیگر ادیان کی توہین ہوتی ہے MTA کے خلاف مقدمات کر رہے ہیں۔لیکن میں کہتا ہوں کہ تو ہین اور گفت و شنید میں فرق ہوتا ہے اور MTA پر تو صرف دوستانہ ماحول میں گفتگو ہوتی ہے۔اسلام کو تحقیر کی نظر سے دیکھنے والوں سے میرا مطالبہ ہے کہ وہ MTA پر آ کر مناظرہ کریں تا بالمشافہ گفتگو ہو۔ہم کسی سے ڈر کر چھپنے والے نہیں بلکہ اسلام کے مخالفین ہی چھپ رہے ہیں۔ہم دوبارہ ان چینلز کو دعوت دیتے ہیں کہ ہمارے ساتھ MTA پر مناظرہ کریں۔یہ چینل سب کے لئے کھلا ہے تا ایک دوسرے کی بات کا موقعہ پر جواب دیا جائے جیسا کہ MTA رہا ہے۔لیکن یکطرفہ باتیں بنانا کسی طرح بھی درست نہیں بلکہ یہی در اصل دوسروں کی تو ہین ہے۔ہم MTA سے کہتے ہیں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں۔اسلام پر ہر طرف سے حملے ہور ہے ہیں اور یہ جنگ شدید ہوتی جارہی ہے۔اور ہم اسلام کا دفاع کرنے والوں کے مورچہ میں آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔اسی طرح میں دوسرے لوگوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ اس دفاع میں ہمارے ساتھ شامل ہوں کیونکہ یہ ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے۔نشریات کی بندش اور دوبارہ ابتداء قصہ مختصر یہ کہ دباؤ بڑھتا رہا اور ایم ٹی اے کو بند کروانے کی دھمکیوں میں اضافہ ہوتا گیا۔مکرم نصیر شاہ صاحب چیئر مین ایم ٹی اے بیان کرتے ہیں کہ ہم اس سلسلہ میں اپنی subcontractor کمپنی سے مذاکرات کے لئے ایک عرب ملک میں پہنچے ہی تھے کہ ہمیں ایم ٹی اے 3 کی نشریات بند ہو جانے کی اطلاع ملی۔یوں 23 فروری 2007 ء سے شروع ہونے والی اس چینل کی نشریات 28 جنوری 2008 ء کو بند کروا دی گئیں۔بہر حال متعلقہ کمپنی - بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ آپ اپنے چینل کا نام تبدیل کر کے اور اس پر پیش ہونے والے ނ