مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 493 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 493

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم اور شفافیت کے ساتھ مخاطب کرتی ہے۔یہ پروگرام جاری رہنے چاہئیں 465 جامعہ ازہر کے پروفیسر عمر الشاعر نے لکھا MTA نے قرآنی حکم اُدْعُ إلى سَبِيْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ کے تقاضوں کے مطابق پادری زکریا بطرس کی ہرزہ سرائی کا جواب دیا ہے۔گو ہمارے اور احمدیوں کے درمیان بعض اختلافات ہیں لیکن احمدی مسلمان ہیں اور انہوں نے ہی ایک عیسائی کے بہتانات کا جواب دیا ہے۔کسی کا یہ کہنا کہ اس کی وجہ سے اس کے دین کی ہتک ہوئی ہے اور اس بناء پر MTA کے خلاف مقدمات کھڑے کر دینا اس کی کمزوری کی علامت ہے۔اس پروگرام میں حصہ لینے والوں نے عیسائیوں کو ایسی ایسی باتیں بتائی ہیں جو انہوں نے قبل ازیں نہ سنی تھیں۔اس پر ہم انکا شکر یہ ادا کرتے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ یہ پروگرام جاری رہے اور بائیبل میں تحریف کے ساتھ ساتھ دوسرے مضامین پر بھی بحث ہونی چاہیئے۔یہ حملہ تنگ نظری کا عکاس ہے مکرم عبد اللہ صاحب نے اٹلی سے کہا: نہ میں احمدی ہوں نہ ہی عیسائی۔بلکہ میں ایک سادہ اور عام سا آدمی ہوں۔نہ مجھے اسلام کے بارہ میں اتنا علم ہے نہ ہی عیسائیت کے بارہ میں۔لیکن میں آپ کی گفتگو سنتا رہتا ہوں اور میری رائے میں اسلام اور عیسائیت کے مابین موازنہ کرنے کے لئے یہ گفتگو نہایت علمی اور فائدہ مند ہے۔اس لئے بعض تنگ نظر لوگوں کی طرف سے اس چینل پر حملہ اور بند کرنے کی کوشش سے مجھے بہت افسوس ہوا ہے اور میں کہتا ہوں کہ آپ اپنا کام جاری رکھیں اور یا درکھیں کہ ہمارے دل آپ کے ساتھ ہیں اور ہم آپکی ان کوششوں پر بہت شکر گزار ہیں۔ہم آپ کے ساتھ ہیں ل مکرم یا سر انور نے مصر سے کہا کہ : یہ واحد چینل ہے جس نے اسلام کے مخالفین کے