مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 492 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 492

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 464 دعوت دیتے رہے، جو اس دن تو نہیں آئے تا ہم اگلے بعض پروگراموں میں اپنے اس مذکورہ کی بیان کے باوجود بھی انہوں نے شرکت کی)۔نجیب کا جواب نجیب جبرائیل کے اس اقدام کے بعد اس کو الْحِوَارُ الْمُبَاشَر میں بذریعہ فون شامل کیا گیا جس میں ان سے پوچھا گیا کہ ہم نے جو کچھ پیش کیا وہ بائبل سے پیش کیا ہے اگر اس پر آپ کو اعتراض ہے تو دراصل آپ کا اعتراض بائبل پر بنتا ہے۔لیکن اگر اس کے علاوہ آپ کو ہماری کسی بات پر اعتراض ہے تو وہ بتادیں تا کہ اس کا مناسب جواب دیا جا سکے۔لیکن انہوں نے اسی بات کا اعادہ کر کے اپنی بات ختم کر دی کہ آپ لوگوں کو کوئی حق نہیں ہے کہ عیسائیت کو غلط اور انا جیل میں تحریف ثابت کریں یہ ہمارے مصری قانون کے خلاف ہے اور میں نے قانونی چارہ جوئی کی ہے۔نائل ساٹ سے ایم ٹی اے 3 العربیہ کی نشریات کی بندش کے لئے ان کارروائیوں کی ابتداء سے ہی اس کیس کے بارہ میں بہت سے عرب احباب نے اپنے جذبات کا اظہار کرنا شروع کر دیا، نمونے کے طور پر ان میں سے چند ایک کا تذکرہ یہاں کیا جاتا ہے۔فتح عظیم مكرم أبو ادیب صاحب نے سیریا سے لکھا: کئی ماہ سے میں پروگرام الْحِوَارُ الْمُبَاشَر دیکھ رہا ہوں، اور میں خاص طور پر پادری حضرات کے جوابات کو غور سے سنتا تھا لیکن مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ مجھے ان کے جوابات میں سے کوئی مفید بات نہیں مل سکی۔اور جب اس چینل کے بند کرنے کے خلاف یہ طوفان کھڑا ہوا ہے تو میرے نزدیک یہ آپ کی فتح عظیم ہے کیونکہ پادری حضرات اطمینان بخش اور مفید جواب دینے سے عاجز آگئے ہیں اور اب یہ چاہتے ہیں کہ یہ تلخ حقائق ان کے مریدوں تک نہ پہنچیں لہذا یہ اس چینل کو بند کرانے کے درپے ہو گئے ہیں۔انہوں نے اس اعلی درجے کی علمی آواز کو دبانے کی کوشش کی ہے جو لوگوں کی عقول کو نہایت باریک بینی ، اخلاص اور غیر جانبداری