مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 491 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 491

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 463 قبطی عیسائیوں کے خوف کا حقیقی سبب یہ کیس تو چلتا رہا۔ساتھ ساتھ اخبارات میں اس کے متعلق خبریں بھی شائع ہوتی رہیں۔اس سلسلہ میں مورخہ 22 جولائی 2007 ء کو مصر کے اخبار "النبا الوطنی میں ” جمال فوزی صاحب نے ایک آرٹیکل شائع کیا جس کا عنوان تھا : نائل ساٹ پر ایک چینل کی عیسائی مذہب کے خلاف مہم اور انجیل کے بارہ میں شکوک پھیلانے کی کوشش ، اس آرٹیکل کے بعض حصوں کا ترجمہ پیش خدمت ہے: اکثر قبطی عیسائی ایم ٹی اے انٹر نیشنل پر پیش کئے جانے والے جملہ امور کا انکار کرتے ہیں، ان کے مطابق اس چینل کے عیسائیت کے خلاف پروگرام دراصل ایک انتقامی کارروائی ہے جو قبطی پادری زکریا بطرس کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف مہم کے رد عمل کے طور پر کی گئی ہے۔اور نائل ساٹ کی انتظامیہ نے اس چینل کو اسی ہدف کے حصول کے لئے ھاٹ برڈ سے اپنے ہاں منتقل کروایا ہے۔قبطی کہتے ہیں کہ یہ چینل روزانہ 6 پروگرام ایسے پیش کرتا ہے جن میں انجیل میں تحریف کے بارہ میں بات کرتے ہیں جن میں عرب ممالک خصوصا اردن اور سعود اور سعودیہ سے کئی مسلمان مشایخ بھی شامل ہوتے ہیں۔ان قبطی عیسائیوں کو اس امر نے دہشت زدہ کر رکھا ہے کہ اس چینل کے مذکورہ پروگراموں میں مصر، سعودی عرب، کویت، اور اردن وغیرہ سے بکثرت فون کال آتی ہیں جن میں لوگ اس کو بات کا اظہار کرتے ہیں کہ یہی وہ چینل ہے جس کا مسلمانوں کو انتظار تھا اور جس کی اشد ضرورت تھی۔قبطیوں کا خیال ہے کہ لوگوں کی پسندیدگی کا بڑا سبب یہ ہے کہ یہ چینل قبطیوں اور انکی کتب مقدسہ کے خلاف بولتا ہے۔پادری عبد ا سیح بسیط نے اس چینل کے ایک لائیو پروگرام میں آ کر تمام قبطیوں کو مخاطب کر کے کہا تھا کہ ہر قبطی عیسائی کے لئے اس چینل کا دیکھنا منع ہے۔چنانچہ اس چینل نے اسی وقت نشریات کو کاٹ دیا۔( یہ بات درست نہیں ہے بلکہ پادری عبد ا سی بسیط صاحب نے فورا فون بند کر دیا تھا، جبکہ ہمارا لائیو پروگرام چلتا رہا جس میں شریف صاحب بار بار اس پادری کو واپسی کی