مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 447 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 447

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 423 آپ میری خوشی اور میرے انشراح صدر کا اندازہ نہیں لگا سکتے جو مجھے ایم ٹی اے دیکھ کر ملا ہے۔ایم ٹی اے نے میری پیاس بجھا کر مجھے سیراب کر دیا ہے۔میں آپ کو بتانے سے قاصر ہوں کہ جب سے میں نے پادری زکریا بطرس کا پروگرام دیکھا ہے یہ عرصہ کس اذیت میں گزارا ہے۔میرے لئے یہ بات نہایت تکلیف دہ تھی کہ پادری اپنے گمراہ کن خیالات سے مسلمانوں کی کے جذبات کے ساتھ کھیلتا تھا اور یوں لگتا تھا جیسے مسلمانوں نے جو کچھ لکھا ہے وہ سب انکے ہی کی خلاف جاتا ہے۔مجھے اسکا جواب دینے کا کوئی طریق سمجھائی نہیں دیتا تھا۔نہ تو مجھے عیسائیت کے بارہ میں کچھ علم تھا نہ ہی اسلامی نقطہ نظر سے اتنی واقفیت۔ایم ٹی اے کی شکل میں عظیم اور بیش قیمت خزانہ ملنے سے قبل میری تمنا تھی کہ وہ دن بھی آئے جب پادری کے غرور کا سر نیچا ہو اور اسکی اسلام کے خلاف بد زبانی کا منہ توڑ جواب ملے۔آج الحمد للہ آپ کے پروگرام الحوار المباشر اور أجوبة عن الایمان دیکھتا ہوں تو ایسے لگتا ہے جیسے میں اطمینان وسکیت بخش دودھ پی رہا ہوں۔اور میں جب بھی آپ کا یہ بے مثال پروگرام دیکھتا ہوں تو چین کا سانس لیتا ہوں۔آپ نے حملہ روک دیا محمود الشرباصی صاحب نے مکہ المکرمہ سے لکھا: میں اس کامیاب پروگرام پر اور اسلام کے دفاع پر آپ کا از حد ممنون ہوں۔اللہ آپ کو اس کی مزید توفیق عطا فرمائے اور اپنی جناب سے حجت و برہان عطا فرمائے۔اللہ آپ کے ذریعہ اپنے دین کو عزت بخشے اور دشمن کو اپنے دین اور اپنی کتاب اور اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر حملہ کرنے سے روک دے۔پچھلے ماہ کے پروگرام بہت عمدہ تھے میری حیرت کی انتہا نہیں رہی جب پادری عبد ا سی بسیط نے بھی اس پروگرام میں فون کیا تھا۔موجب از دیادِ ایمان حسن صاحب نے اٹلی سے الحوار المباشر میں فون کر کے کہا: میں ایک حقیقت کا اظہار کئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ پروگرام الحوار المباشر کا ہم بڑی شدت کے ساتھ انتظار کرتے ہیں اور شوق سے دیکھتے ہیں اور ہر دفعہ اس خوبصورت پروگرام کو