مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 446
422 مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد دوم یہاں تو عیسائی خوب سرگرم عمل ہیں۔ایک دفعہ میرے ایک عیسائی دوست نے مجھے اپنے گھر دعوت پر بلایا۔ساتھ انہوں نے ٹی وی بھی آن کر دیا۔اس وقت پادری ذکر یا بطرس کا پروگرام لگا ہوا تھا اور وہ مختلف کتب کی نصوص نکال نکال کر اسلام کے خلاف حملے کر رہا تھا۔تھوڑی دیر کے بعد سات مزید لوگ بھی وہاں آگئے۔اور جب پادری زکریا بطرس کوئی حوالہ پیش کرتا تھا یہ لوگ مجھے کہتے دیکھا! دیکھا آپ نے۔مجھے ان باتوں کا جواب تو نہیں آتا تھا تا ہم اس بات نے مجھے ہلا کر رکھ دیا اور میری اسلامی غیرت نے مجھے جھنجوڑا۔چنانچہ میں نے ان باتوں کا رد تلاش کرنا شروع کر دیا اور اس تلاش میں مجھے آپ کا چینل مل گیا جس پر الحوار المباشر لگا ہوا تھا۔اس کوسن اور دیکھ کر میری خوشی کی انتہا نہ رہی ، جیسے مجھے میری گم گشتہ متاع مل گئی ہو۔اب میں اکثر جب پروگرام الحوار المباشر لا ا ہوا ہوتا ہے تو اپنے کسی عیسائی دوست کو فون کر کے بذریعہ فون اس کو یہ پروگرام سناتا ہوں۔مجھے آپ کے پروگرام کی ایک صفت بہت پسند آئی کہ آپ دوسرے مسلمانوں کے طریق سے ہٹ کر جواب دیتے ہیں اور آپ کی باتیں زیادہ مؤثر اور بہترین ہیں۔فالحمد للہ علی ذلک۔سچائی کی دلیل۔۔۔احمد الجزائری صاحب نے لکھا: میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں محض اللہ آپ سے محبت کرتا ہوں۔اور میرا دل چاہتا ہے کہ میں آپ میں سے ہر ایک کا ماتھا چوم لوں۔میں اس پروگرام کے شروع کرنے پر از حد ممنون ہوں جو کہ نہ صرف مسلمانوں کے لئے بلکہ عیسائیوں کے لئے بھی ایک سٹیج کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔بعض اوقات آپ عیسائیوں کو مسلمانوں سے زیادہ بولنے کا وقت دیتے ہیں اور یہ آپ جیسے بچے اور حقیقی مسلمانوں کے راسخ ایمان اور اپنے دین کی سچائی پر یقین کامل ہونے کی دلیل ہے۔بیش قیمت خزانه ا حسین المنشاوی صاحب نے مصر سے کہا: