مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 448 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 448

424 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم دیکھنا میرے ایمان میں اضافہ کا موجب ہوا ہے۔میں احمدی نہیں ہوں لیکن میرا بھی آپ کی طرح اسلام پر ایمان ہے۔میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ بائبل کی حقیقت کے بیان پر مشتمل ان پروگراموں کے سلسلہ کو مکمل کریں۔اس موضوع پر اب تک ہونے والے پروگرامز نہایت اعلیٰ تھے اور ہم نے بہت استفادہ کیا ہے۔میرا ایک عیسائی دوست ہے جسے میں آپ کے پروگرام میں مذکور دلائل کی رو سے تبلیغ کرتا ہوں اور خدا کے فضل سے بیشتر باتوں کو اس نے تسلیم کیا ہے اور اس کا کریڈٹ آپ لوگوں کو جاتا ہے۔اسلام کا مستقبل۔تونس سے محمد الناجری صاحب نے فیکس کے ذریعہ اپنے جذبات کا اظہار کچھ یوں بائبل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی پیشگوئیوں پر مشتمل پروگرام الحوار المباشر کے بعد آپ سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میں پروگرام کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کی پیشانیوں پر محبت بھرے اور شکرانے کے جذبات سے لبریز ہزار ہزار بوسے دینا چاہتا ہوں۔یقیناً آپ لوگوں نے حقیقت کو آشکار کر دیا ہے۔میں اس بات کا اعتراف کئے بغیر رک نہیں سکتا کہ میں دلی طور پر آپ سے بہت متاثر ہوا ہوں اور یقین رکھتا ہوں کہ اگر آپ نے صبر کے ساتھ اس کام کو جاری رکھا تو انشاء اللہ اسلام کا تو مستقبل جماعت احمدیہ کے ہاتھ میں ہے۔میں عقیدے کے لحاظ سے سنی ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کا معین و مددگار ہو۔آمین۔مناسب پروگرام اور مناسب لوگ علاء سرور صاحب نے کویت سے 2 فروری 2007 کے پرگرام میں کہا: جماعت احمدیہ کے اس چینل نے مختلف (اسلامی و عیسائی) جہات سے مناسب لوگوں کا انتخاب کر کے اس الحوار المباشر میں پیش کیا ہے۔میں خدا کو گواہ ٹھہرا کے کہتا ہوں کہ میں خدا کی خاطر آپ سے محبت کرتا ہوں۔