مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 396 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 396

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 372 جماعت نہیں ہے۔لیکن شاید یہ حق بات علی الاعلان کہنے کی جرات ان میں نہ تھی۔اس کے بعد الا زہر کی طرف سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ انہیں کتابی شکل میں جماعت کے عقائد لکھ کر دیئے جائیں۔چنانچہ یہ کتاب تیار کرنے کی تجویز حضور انور کی خدمت میں منظوری کے لئے پیش ہوئی تو حضور انور نے فرمایا: "کر لیں ، ان پر تو شاید کوئی اثر نہ ہو، ہاں اسی بہانے ایک کتاب بن جائے گی۔چنانچہ اس کے نتیجہ میں مکرم عبد المومن طاہر صاحب نے مکرم تمیم ابو دقہ صاحب سے مل کر یہ کتاب تیار کی جس کا نام ہے: "الجماعة الإسلامية الأحمدية، عقائد، مفاهيم ونبذة تعریفیة۔اس کتاب میں جماعت کے عقائد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات کے حوالے سے بیان ہوئے ہیں۔یہ کتاب اپریل 2005 ء میں الازہر کو پیش کی گئی لیکن بجائے اس کے کہ اس پر کوئی معقول رد عمل ظاہر کیا جاتا الا زہر والوں نے مزید مطالبے شروع کر دئیے مثلاً یہ کہ ہمیں فلاں اخبار اور فلاں مجلہ اور فلاں کتاب چاہئے حالانکہ انہیں قبل ازیں جملہ کتب کی سی ڈیز (CD) اور بعض پر بلڈ کتب دے دی تھیں نیز مرکزی ویب سائٹ کا ایڈریس بتا دیا تھا کہ وہاں پر ہمارا تمام لٹریچر موجود ہے۔بالآخر ساری کوششوں کا نتیجہ وہی ہوا جو حضور انور نے فرمایا تھا کہ ان پر تو کوئی اثر نہ ہوا، لیکن اسی بہانے کتاب بن گئی جسے اب جماعت احمدیہ کے تعارف اور تبلیغی غرض سے احمدی احباب بکثرت استعمال کرتے ہیں۔00000