مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 397
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 373 فائیو والیم کمنٹری کا عربی ترجمہ مکرم مصطفیٰ ثابت صاحب (مرحوم) بیان کرتے ہیں کہ 2004ء کی بات ہے کہ ہم ایک دن ڈاکٹر حاتم الشافعی صاحب ابن مرحوم علمی الشافعی صاحب کے گھر میں جمع تھے کہ تفسیر کبیر کے موضوع پر بات ہوئی کہ یہ قرآنی علوم و معارف کا خزانہ ہے، لیکن چونکہ یہ تفسیر قرآن کریم کی تمام سورتوں کی نہیں ہے۔اس لئے سب نے مشورہ دیا کہ حضورانور کی خدمت میں فائیو والیم کمنٹری میں سے ان حصوں کے عربی ترجمہ کی تجویز پیش کی جائے جن کی تفسیر تفسیر کبیر میں موجود نہیں ہے۔جب یہ تجویز حضور انور کی خدمت میں پیش کی گئی تو آپ نے فرمایا کہ دونوں تفسیروں کو یوں اکٹھا کرنے کی بجائے اس کا علیحدہ طور پر ترجمہ کر لیں ، اس طرح عربوں کو دو تفسیر میں میسر ہو جائیں گی۔چنانچہ حضور انور نے یہ کام مکرم مصطفیٰ ثابت صاحب کے سپر دفرمایا جنہوں نے فائیو والیم کمنٹری کی پہلی جلد کے ترجمہ کے کام میں مختلف دوستوں سے مدد لی اور خود اس کی نگرانی اور نظر ثانی کا کام سنبھالا۔پہلی جلد دوحصوں پر مشتمل ہے، پہلا حصہ اردوزبان میں دیباچہ تغیر القرآن کے نام سے شائع شدہ ہے جبکہ دوسرے حصہ میں تفسیر سورہ فاتحہ و بقرہ کی تفسیر ہے۔اسی طرح چہ تفسیر القرآن کے بھی دو حصے ہیں پہلے حصہ میں ضرورت نزول قرآن، سابقہ کتب میں تحریف و تبدیل، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارہ میں سابقہ کتب مقدسہ کی پیشگوئیاں اور کئی اعتراضات کا جواب ہے جبکہ دوسرا حصہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ سے عبارت ہے۔کینیڈا میں مقیم ہمارے شامی احمدی مکرم نادر احصنی صاحب پہلے ہی دیباچہ تفسیر القرآن کے پہلے حصہ کا کسی قدر ترجمہ کر چکے تھے لہذا مکرم مصطفیٰ ثابت صاحب نے یہ حصہ ان کے ہی سپرد دیباچه