مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 390 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 390

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 366 کر کے ان کو عناوین کے تحت رکھا گیا ہے تا کہ نئے سوال کرنے والوں کے لئے سابقہ جوابوں سے استفادہ آسان ہو سکے۔مبارکبادیں اور علمی مقابلے کچھ عرصہ سے عیدین وغیرہ کے مواقع پر احباب کے حضورا نور ایدہ اللہ کو عید مبارک کے پیغامات نیز آپس میں ایک دوسرے کو عید مبارک کہنے کے لئے بھی ایک خاص حصے کا اضافہ کیا گیا ہے۔لوگوں کے مرسلہ پیغامات کو چیک کرنے کے بعد ویب سائٹ پر ڈال دیا جاتا ہے۔اسی طرح کچھ عرصہ سے جماعت احمد یہ کہا بیر بعض خاص مواقع پر ویب سائٹ پر علمی مقابلہ جات بھی کرواتی ہے جن سے نہ صرف علمی فائدہ ہوتا ہے بلکہ عربی ویب سائٹ پر موجہ مواد کے بارہ میں لوگوں میں آگاہی بھی بڑھتی ہے۔خارجی روابط : ویب سائٹ پر ایم ٹی اے 3 لائیو، ایم ٹی اے 1,2، جماعت کی مرکزی ویب سائٹ alislam۔org ، ہیومینٹی فرسٹ، جلسہ سالانہ اور عربی کتب خرید نے والی ویب سائٹ kitaabee۔net کے لنک موجود ہیں۔جہاں سے لوگ رقم ادا کر کے کتب خرید سکتے ہیں۔بعض تبصرے خدا تعالیٰ کے فضل وکرم سے اس وقت 3-TA العربیہ پر 24 گھنٹے عربی زبان میں مختلف پروگرام چل رہے ہیں۔اسی طرح کئی عرب احمدی ای میل اور اپنے بلاگز وغیرہ سے تبلیغ کر رہے ہیں اور ویب سائٹ پر سوالات اور دیگر مواد سے بھی لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ایسی صورتحال میں یہ کہنا تو مشکل ہے کہ کسی نے جماعت کی صرف ویب سائٹ ہی دیکھی ہو اور احمدیت کے بارہ میں تحقیق کے دوران ایم ٹی اے العربیہ نہ دیکھا ہو، یا اس کے برعکس ایم ٹی اے العربیہ دیکھا ہو اور ویب سائٹ کے مواد سے بے خبر ہو، اس لئے لوگوں کے تبصرہ جات میں ٹی وی پروگرامز اور ویب سائٹ وغیرہ سب کا مجموعی بیان ہوتا ہے۔ذیل میں چند ایسے