مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 389 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 389

مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد دوم 365 زائد مختلف کتب کے تراجم ، جبکہ دیگر علمائے احمدیت کی 16 کتب اور تراجم موجود ہیں اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جملہ کتب روحانی خزائن“ کا لنک بھی دیا گیا ہے۔ویڈیوز عربی ویب سائٹ پر 600 سے زیادہ "لقاء مع العرب ، سبیل الہدی اور دیگر عربی پروگرامز کی ویڈیوز موجود ہیں۔جبکہ ”الحوار المباشر" کے آج تک ریکارڈ ہونے والے تمام پروگرامز بھی میسر ہیں۔آڈیوز : 2005 ء سے لے کر 2007 ء تک چیدہ چیدہ جبکہ فروری 2008 ء سے آج تک با قاعدہ ہر خطبہ کی عربی ڈبنگ (Dubbing) کے ساتھ آڈیو اور تحریری عربی ترجمہ کی فائلز موجود ہیں۔علاوہ ازیں مختلف قصائد کی ریکارڈنگز بھی موجود ہیں۔تعارفی مواد بعض لوگ جماعت کے بارہ میں اختصار کے ساتھ معلومات کے خواہاں ہوتے ہیں تا کہ جماعت کے بارہ میں ان کے ذہن میں ایک تصور قائم ہو جائے پھر مزید تحقیق کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس لئے ویب سائٹ پر مختصر طور پر سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ودلائل صدق اسیح الموعود، بیعت فارم، نظام خلافت و سیرت خلفائے احمدیت ، عربوں میں مختصر تاریخ احمدیت، جماعت کے عقائد، مفاہیم اور تفاسیر وافکار مختلف اہم موضوعات پر مضامین، مختلف تصاویر وغیرہ بھی ویب سائٹ کا حصہ ہیں۔مجلہ التقوی اور متفرق سوالات کے جوابات ویب سائٹ پر 2001 ء سے لے کر آج تک مجلّہ التقوی کے تمام شمارے موجود ہیں۔نیز سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کے سوالات اور ان کے جوابات موجود ہیں جن کی تبویہ