مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 391 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 391

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم تبصرے پیش ہیں جن میں ویب سائٹ کا بھی نمایاں طور پر ذکر آیا ہے: ویب سائٹ بہت پسند آئی مکرم طارق نصیر صاحب اردن سے لکھتے ہیں:۔367 احمدی بھائیو، السلام علیکم۔میں کسی وجہ سے ایک دینی مسئلہ کو ویب سائٹوں کے ذریعہ حل کر نے کی کوشش کر رہا تھا۔اتفاق سے آپ کا ویب سائٹ بھی دیکھنے کا موقع ملا جو مجھے بہت پسند آیا اور بار بار اسے پڑھا اور حیران رہ گیا کہ آپ کی جماعت قرآن کریم کی حفاظت پر کمر بستہ ہے۔اس کی تحریرات میں جگہ جگہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت بھری پڑی ہے۔آپ ساری امت مسلمہ کے لئے جو علمی کام کر رہے ہیں اس کو دیکھ کر میں بھی اپنے آپ کو آپ کی جماعت کا ہی ایک فرد محسوس کرتا ہوں اور ایسا لگتا ہے کہ میری گمشدہ چیز مجھے واپس مل گئی ہے۔ساری کتابیں ڈاؤن لوڈ کر لی ہیں فون بتایا: روز یار غازی محمد صدیق کردستان (عراق) کے اہم صحافی ہیں انہوں نے بذریعہ میں آپ کے چینل کی نشریات دیکھتا رہتا ہوں۔اور خدا کے فضل کے بعد آپ کے چینل پر نشر ہونے والے پروگرامز کی وجہ سے میں خود کو آپ کی جماعت کا ایک فرد سمجھتا ہوں۔ہم نے جماعت کی عربی ویب سائٹ سے اکثر مضامین اور کتب ڈاؤن لوڈ کر لی ہیں اور ان کا مطالعہ کر رہے ہیں۔میں حضرت امام مہدی علیہ السلام کی بیعت کرنا چاہتا ہوں اور میرے ساتھ میری بیوی بھی بیعت کرنا چاہتی ہے۔اسی طرح میرے تین بھائی اور ایک کزن بھی جو کہ انجینئر ہے بیعت کے خواہاں ہیں۔مکرم رضا الزیانی صاحب تیونس سے تحریر کرتے ہیں: خدا کی قسم مجھے آپ سے خدا کی خاطر محبت ہے اور جب سے میں نے بیعت کی ہے اپنے اندر خدا تعالیٰ کے افضال و برکات کا نمایاں طور پر مشاہدہ کر رہا ہوں۔جب سے آپ لوگوں نے عیسائی پادریوں کے جواب دینے شروع کئے مجھے آپ کے پروگرام نے کھینچا، اور آپ کے دلائل اور انداز گفتگو نے