مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 379 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 379

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم یا سیدی من ذا يجيد قصيدا وهل الحمام سيحسن التغريدا لبس الخلافة عبقرى زمانه قسمت به دون الرجال صرودا سُرّت بمسرور خوافق أمة لبست له كل البلاد جديدا فاليوم عيد عيد كل مزية بانت به أو بايعته عميدا من نسل أحمد، فالسماء غدت به تهب الدني إثر الحفيد حفيدا أبقاك آزاد ترجمه ربی شعلة ضواءة وأصبت دوما في البعيد بعيدا 355 سیدی، آپ کی مدح میں شایانِ شان قصیدہ کون لکھ سکتا ہے؟ خصوصا میرے جیسے کبوتر کی بساط کہاں کہ مدح سرائی کا حق ادا کر سکے۔اس زمانہ کے قابل ترین شخص نے لباس خلافت زیب تن کیا ہے اور خلافت نے اسے تمام اعلیٰ نسب لوگوں سے زیادہ بلند مقام پر فائز فرما دیا ہے۔سیدنا مسرور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خلافت پر متمکن ہونے کی خوشی سے ساری امت کے دل مسرتوں سے لبریز ہو گئے اور آپ کے لئے ہر ملک نے بھی ایک نیا لباس زیب تن کرلیا ہے۔پس آج عید کا دن ہے بلکہ ہر اس خوبی اور فضیلت کے لئے بھی عید کا دن چڑھا ہے جو آپ کے ذریعہ جلوہ گر ہوئی اور جس نے آپ کی اتباع کا عہد کر لیا ہے۔سید نا احمد علیہ السلام کی نسل مبارک سے آسمان دنیا کونسل در نسل فیض پہنچا تا چلا جارہا ہے۔دعا گو ہوں کہ مولا کریم آپ کو ہمیشہ روشنی کے مینار کے طور پر قائم رکھے اور آپ کو دور رس نتائج کے حامل فیصلے فرمانے کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔00000