مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 378 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 378

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 354 سفید پوشاک اور چشم پرنور مکرم را کان المصر کی صاحب شام سے لکھتے ہیں: میں بوجوہ ایم ٹی اے پر انتخاب خلافت کی کارروائی تو نہ دیکھ سکا لیکن اللہ تعالیٰ نے رات کو خواب میں مجھے حضرت خلیفہ اسیح الخامس کی زیارت کروا دی۔آپ کا رنگ گندمی اور آنکھیں کشادہ تھیں، آپ نے سفید رنگ کی عربی پوشاک زیب تن کی ہوئی تھی اور کسی بڑے اجتماع میں خطاب فرمارہے تھے۔جب اگلے دن حضور انور کوئی وی پر دیکھا تو سخت حیرت ہوئی کہ جس شخص کو خواب میں دیکھا تھا وہی بعینہ حضورانور کی شخصیت تھی۔لِقَاء مَعَ الْعَرَب میں مکرمہ خلود محمود صاحب دمشق سے لکھتی ہیں کہ: انتخاب کے بعد حضور انور کوٹی وی سکرین پر دیکھنے سے قبل اللہ تعالیٰ نے مجھے خواب میں ہی حضور انور کی زیارت سے نواز دیا تھا۔میں نے دیکھا کہ حضور انور لِقَاء مَعَ الْعَرَب میں تشریف رکھتے ہیں اور درس دے رہے ہیں۔ایک عجیب بات جو اس وقت نظر آئی یہ تھی کہ حضور انور کے بال سرخی مائل تھے۔پھر جب حضور انور کو ٹی وی پر دیکھا تو بالوں کے سوا باقی شکل وصورت بعینہ وہی تھی جو خواب میں دیکھی تھی۔نسل احمد کا فیض حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے انتخاب پر ہر زبان اور ہر ملک وقوم سے تعلق رکھنے والے احمدیوں نے اپنے اپنے طریق پر محبت ، اطاعت ، اخلاص ، اور جذبات کا اظہار کیا۔عربوں نے بھی اپنے طریق پر جذبات کا اظہار کیا۔کئی قادر الکلام شعراء نے قصائد تحریر کئے۔ان قصائد میں سے صرف ایک بطور خاص مشتے از خروارے کے طور ہے پیش ہے۔یہ قصیدہ بعنوان: ”یا سیدی مکرم اسعد موسیٰ اسعد عودہ صاحب آف کبابیر کا ہے۔