مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 10
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم جماعت احمد یہ دمشق کے لئے حضرت مصلح موعودؓ کی دعا 10 10 مشق سے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ 7 مئی کو بیروت کے لئے روانہ ہوئے۔روانگی سے قبل حضور نے جماعت احمد یہ شام کی وزیٹرز بک میں اپنے دست مبارک سے مندرجہ ذیل کلمات تحریر فرمائے : يَرْحَمُكُمُ اللهُ وَيُبَارِكُ فِيكُمْ وَفِي كُلِّ أَعْمَالِكُمْ وَأَشْغَالِكُمْ “ ترجمہ: اللہ تعالیٰ آپ پر رحمت فرمائے ، اور آپ میں اور آپ کے تمام اعمال واشغال میں برکت رکھ دے۔دمشق سے بیروت سیدنا محمود المصلح الموعود ایک ہفتہ دمشق میں قیام فرمانے اور اس کی فضاؤں کو اپنے انوار و برکات سے معطر کرنے کے بعد 7 رمئی کو سو اسات بجے صبح دمشق سے بیروت کے لئے روانہ ہو گئے۔حضور کے ساتھ دمشق کی جماعت کے مخلصین کی ایک تعداد سید منیر الحصنی صاحب کی قیادت میں بیروت آئی ان مخلصین کے اسماء حسب ذیل ہیں:۔محمد الشواء پلیڈر۔سعید القبانی۔علاؤ الدین نو یلاتی۔زکریا الشواء، سلیم حسن الجابی ، نادر اکھنی ، ابراہیم الجبان، محمد ذکی۔حضور شتورۃ سے بعلبک دیکھنے کے لئے تشریف لے گئے وہاں پر ان آثار قدیمہ کو پوری دلچسپی سے دیکھا کچھ دیر پہلے قرآن کریم اور قصیدہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سنا، شتورۃ میں کھانا کھایا۔جماعت احمد یہ لبنان کا اخلاص لبنان کی مخلص جماعت کے نمائندگان کا ایک وفد حضور کے استقبال کے لئے دمشق بیروت کی سڑک پر عالیہ صحت افزا پہاڑی مقام سے آگے تقریباً بارہ میل کے فاصلہ پر گیا ہوا تھا۔اس میں مکرم شیخ نور احمد صاحب منیر مبشر اسلامی۔محمد توفیق الصفدی صاحب۔مرزا جمال احمد