مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 361
مصالح العرب۔جلد دوم شفقت اور عنایت 339 اسی سال جلسہ سالانہ کے موقع پر ملاقات کے دوران حضور ڈاک دیکھنے میں بھی مصروف تھے۔حضور نے خاکسار سے دریافت فرمایا کتنے افراد فلسطین سے آئے ہیں۔خاکسار نے عرض کیا 35۔تو حضور نے اليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کی 35 انگوٹھیاں مجھے دیں۔نیز حضرت مسیح موعود کی اليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ والی انگوٹھی مرحمت فرمائی اور ارشاد فرمایا ہر انگوٹھی کے ساتھ اسے مس کریں۔خاکسار نے ارشاد کی تعمیل کی ، اس موقعہ پر اس بابرکت انگوٹھی سے خاکسار کو برکت حاصل کرنے کا موقعہ ملا۔پھر یہ انگوٹھیاں حضور نے کہا بیر کے وفد کے تمام ممبران کو عطا فرمائیں۔طریق تبلیغ 1995ء کے جلسہ سالانہ میں 45 مرد و زن فلسطین سے شریک جلسہ ہوئے۔اس میں ایک غیر احمدی دوست ابو مامون (قلنسوہ) بھی تھے۔انہیں اس جلسہ سالانہ کے موقعہ پر بیعت کر کے جماعت میں شامل ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔مورخہ یکم اگست 1995 ء کو انفرادی ملاقات کے دوران حضور نے ان کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا : اُدْعُ إِلى سَبِيْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِىَ اَحْسَنُ (النحل: 126) کے ارشاد ربانی کو ہمیشہ ملحوظ رکھیں۔اپنے علاقہ میں حکمت اور اچھی نصیحت کے ساتھ تبلیغ شروع کریں۔تبلیغ میں کامیابی کے لیے دعاؤں پر دوام اختیار کریں۔ضدی اور شر پھیلانے والے لوگوں سے احتراز کریں ، اور باشعور انسانوں کو تلاش کر کے تبلیغ کرنی چاہیئے۔کہا پیر میں مسلم ٹیلی ویژن احمد یہ دیکھنے کی ابتدا مورخہ 7 / رمضان 1413ھ بمطابق 28 فروری 1993ء وہ تاریخی اور مبارک دن تھا، جب سے کہا بیر کے احباب نے ایم ٹی اے دیکھنا شروع کیا۔جماعت احمدیہ نے اپنی ڈش خریدی اور دارالتبلیغ کی چھت پر نصب کی۔بعد ازاں کیبل کے ذریعہ ہر احمدی گھرانے کو ایم ٹی