مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 358 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 358

مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 336 حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اہم پیشگوئیاں جو عصر حاضر کے بارے میں ہیں۔عربی میں دنیا کا ایک بڑا سا نقشہ اور اس میں چھوٹے چھوٹے قمقموں سے مراکز جماعت کی نشان دہی کی گئی ہے۔اپریل 1998 ء تک ایک اندازہ کے مطابق اس نمائش کو دس ہزار زائرین نے دیکھا اور بہت نیک تاثرات کا اظہار کیا۔صد سالہ جشن تشکر کی تقریبات صد سالہ جوبلی کی تقریبات کی ابتدا مورخہ 20 مارچ 1989 ء کوسیدنا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قبر پر اجتماعی دعا کے ساتھ ہوئی۔اس کے بعد بمقام القدس (یروشلم) میں مسجد اقصیٰ و مسجد صخرہ میں نوافل ادا کئے گئے۔مورخہ 22 / مارچ 1989 ء بروز بدھ افراد جماعت کبابیر نے نماز تہجد با جماعت ادا کی اور روزہ رکھا اور مغرب کے وقت مسجد میں اجتماعی طور پر افطاری کی گئی۔مؤرخہ 23 / مارچ 1989ء بروز جمعرات افراد جماعت کیا بیر نے نماز تہجد با جماعت ادا کی۔فجر کی نماز اور درس کے بعد قبرستان میں مرحومین کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔سات بجے صبح مسجد کے سامنے چھ عدد بکروں اور دو بچھڑوں کی قربانی کی گئی۔ان میں ایک بکرے کی قربانی مرحوم محمد داؤ د عودہ کے لڑکوں نے بانی جماعت احمد یہ سید نا حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام کی طرف سے دی۔محمد عبد الہادی صاحب نے حضرت خلیفہ اسیح الرابع" کی طرف سے ایک بچھڑے کی قربانی کی۔ان کے علاوہ غزالہ داؤد صاحبہ۔فوزی عبد اللہ صاحب۔زیدان خضر صاحب برادران - عبد الکریم صاحب و منصور صاحب۔عبد القادر قصینی صاحب، ہاشم طیب صاحب نے بھی ایک ایک بکرے کی قربانی کی۔تمام مرد حضرات مسجد کے سامنے صحن میں اور خواتین دار التبلیغ میں جمع ہو گئے اور ٹھیک دس بجے دعاؤں اور نعرہ ہائے تکبیر و تہلیل کے درمیان لوائے احمدیت لہرایا گیا۔بعد ازاں تمام مرد وزن مسجد کے نچلے ہال میں تشریف لے گئے جسے دوحصوں میں پردہ لگا کر تقسیم کر دیا گیا۔تلاوت اور قصیدہ کے بعد سید نا حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے جو بلی پیغام کا عربی ترجمہ