مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 357
مصالح العرب۔جلد دوم مسجد کے منارے 335 1987ء میں جب مسجد کے میناروں کی تعمیر کا منصوبہ زیر غور آیا تو خاکسار نے انجینئر زکو قادیان سے منارہ اسیح کی بڑی تصاویر اور تفاصیل منگوا کر دیں، تا وہ مسجد کے منارے اس کے کسی قدر مشابہ بنانے کی کوشش کریں۔چنانچہ مینارہ اسیح کی طرح ہر مینارے کی تین تین منزلیں بنائی گئیں۔الحمد للہ دونوں مینارے جوبلی سال 1989ء میں پایہ تکمیل کو پہنچے۔زائرین اور اخباروں کے نمائندے آتے ہیں اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ایک مقامی اخبار کے صحافی نے مسجد دیکھنے کے بعد اپنے اخبار میں مندرجہ ذیل خبر شائع کی۔بلاشبہ جماعت احمدیہ کی مسجد مشرق وسطی کی خوبصورت مساجد میں سے ایک ہے۔مستقل نمائش کا قیام صد سالہ جوبلی منصوبہ کے تحت مسجد احد یہ کہا بیر ( جامع سید نا محمود ) کے نچلے ہال کے ایک حصہ میں یہ مستقل نمائش بنائی گئی ہے۔اس نمائش کا افتتاح فروری 1987 میں ہوا۔نمائش کی زینت بننے والے wings کی کچھ تفصیل اس طرح ہے: قرآن کریم کے شائع ہونے والے تراجم وتفاسیر۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب اور ملفوظات۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء کی تصاویر۔جماعت احمدیہ کے ذریعہ اکناف عالم میں تعمیر ہونے والی مساجد کی تصاویر۔جماعت احمدیہ کے مختلف عالمی مراکز سے شائع ہونے والے اخبارات و رسائل کے نمونے۔مبلغین کرام کی تصاویر جنہیں کہا بیر میں تبلیغی خدمات بجالانے کی توفیق ملی۔مقامی جماعت احمدیہ کی مختلف تصاویر۔عربی اور دوسری زبانوں میں مختلف اخبارات و جرائد میں شائع ہونے والی جماعت احمدیہ کے بارے میں آراء۔