مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 359 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 359

مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد دوم 337 سُنایا گیا۔بعد ازاں عبدالہادی اسعد صاحب (صدر برائے جو بلی کمیٹی ) اور فلاح الدین صاحب صدر جماعت احمد یہ کہا بیر نے تقریر کی۔اس پروگرام کے اختتام پر تمام حاضرین جلسہ نے قرآن مجید کے تراجم اور کتب کی نمائش دیکھی۔عصر کے بعد خدام الاحمدیہ کی طرف سے مدرسہ احمدیہ کے صحن میں مختلف تفریحی کھیلوں کا انتظام تھا۔مغرب کے بعد کہا بیر کے تمام گھرانوں مسجد مدرسہ اور گزرگاہوں پر جدید طرز سے چراغاں کیا گیا، دور سے کرمل پہاڑ کی یہ چوٹی بقعہ نور بنی ہوئی دکھائی دیتی تھی۔جو بلی کی ان تقریبات میں خدام الاحمدیہ اور اطفال الاحمدیہ کی طرف سے بھی علیحدہ طور پر مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا ہوا تھا جو بفضلہ تعالیٰ بہت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے۔اسی طرح لجنہ اماء اللہ اور ناصرات الاحمدیہ کی طرف سے بھی 24 / مارچ کو علیحدہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں دیگر پروگرامز کے علاوہ مختلف اہم موضوعات پر ممبرات لجنہ نے خطابات کئے۔مورخہ 24 مارچ 1989ء کو بعد نماز مغرب و عشاء مسجد کے نچلے ہال میں صد سالہ جو بلی کے سلسلہ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں غیر از جماعت دوستوں کو بلایا گیا تھا جن میں سے بعض احباب نے جماعت کے بارہ میں بہت اچھے ریمارکس دیئے ان احباب کے اسماء درج ذیل ہیں۔1۔ڈاکٹر محمود عباسی لیکچرار جامعہ حیفا - 2 - جورج شقیر (مسیحی مہمان) 3- کامل فارس مفتش المعارف العربیة حیفا ( دروز فرقہ سے ہیں 4 فرید و جدی الطبری قاضی المحکمة الشرعية حيفا۔ان تقریبات کی ابتدا سے لے کر انتہا تک خبریں بعض اخبارات میں شائع ہوئیں ، ذیل میں ان کے نام اور اشاعت کی تاریخیں درج کی جاتی ہیں: كل العرب مورخہ 17 مارچ 1989، الصنارة 17 مارچ 1989، كل العرب 31 مارچ 1989، الصنارة 31 مارچ 1989ء۔وفود کی شکل میں جلسہ سالانہ برطانیہ میں شرکت کا آغاز جب سے سید نا حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کے برطانیہ میں ہجرت کے بعد برطانیہ کا