مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 321
مصالح العرب۔۔۔۔۔۔جلد دوم 301 میں دشمن ممالک کو بھیجے جاتے ہیں اور پھر یہی ہتھیار عالم اسلام کے خلاف استعمال کئے جاتے ہیں۔(خطبہ جمعہ فرمودہ یکم مارچ 1991ء) عالم اسلام کے لئے مزید مشورے پس عالم اسلام کو میرا مشورہ یہی ہے کہ پہلے اسلام کی طرف لوٹو اور اسلام کے دائمی اور عالمی اصولوں کی طرف لوٹو، پھر تم دیکھو گے کہ خدا کی برکتیں کس طرح تم پر ہر طرف سے نازل ہوتی ہیں۔دوسرا اہم مشورہ یہ ہے کہ علوم وفنون کی طرف توجہ کرو۔نعرہ بازیوں میں کتنی صدیاں تم نے گزار دیں۔دوسری قومیں علوم وفنون میں ترقی کرتی رہیں اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تم پر ہر پہلو سے فتح یاب ہوتی رہیں اور تم پر ہر پہلو سے فضیلت لے جاتی رہیں۔پس بہت ہی بڑی اہمیت کی بات ہے کہ علوم وفنون کی طرف توجہ دو اور مسلمان طالب علموں کے جذبات سے کھیل کر ان کو گلیوں میں لڑا کر ، گالیاں دلوا کر ان کی اخلاقی تباہی کے سامان نہ کرو، اور ان کی علمی تباہی کے سامان نہ کرو اور پھر پولیس کے ذریعہ ان پر ڈنڈے برسا کر یا گولیاں چلا کر ان کی جسمانی تباہی کے سامان نہ کرو اور ان کی عزتوں کی تباہی کے سامان نہ کرو۔اب تک تو تو تم یہی کھیل کھیل رہے ہو۔مسلمان نسلوں کو جوش دلاتے ہو اور پھر وہ بیچارے گلیوں میں نکلتے ہیں، اسلام کی محبت کے نام پر، پھر ان کو رسوا اور ذلیل کیا جاتا ہے۔ان پر ڈنڈے برسائے جاتے ہیں، ان پر گولیاں برسائی جاتی ہیں، اور ان کو کچھ پتہ نہیں کہ ہم سے یہ کیوں ہو رہا ہے؟ اس لئے جذبات سے کھیلنے کی بجائے ان کو حوصلہ دو، ان کو سلیقہ دو، ان کو حمل کی تعلیم دو، ان کو بتاؤ کہ اگر تم دنیا کی قوموں میں اپنا کوئی مقام بنانا چاہتے ہو تو علم وفضل کی دنیا میں مقام بناؤ اس کے بغیر تمہیں دنیا میں قابل عزت مقام عطا نہیں ہو سکتا۔(خطبہ جمعہ فرمودہ یکم مارچ 1991ء) عرب اقوام کے لئے چند قیمتی مشورے 66 عربوں کو فوری طور پر اپنے اندرونی مسائل حل کرنے چاہئیں اور اس اندرونی مسائل