مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک)

by Other Authors

Page 267 of 636

مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 267

مصالح العرب۔جلد دوم لائبریریوں وغیرہ کی طرف سے مطالبے تیونس سے ایک لائبریری کے ہیڈ عبدالحمید عجمی صاحب لکھتے ہیں: 249 ہمیں آپ کے رسالہ کا دوسرا شمارہ ملا ہے۔اس کے مضامین نہایت بلند پایہ ہیں۔تحقیقی مقالات بڑے گہرے اور با مقصد ہیں۔براہ کرم اس مجلہ کے سارے شمارے ہمیں عنایت کریں۔سری لنکا کے شہر الوتجد کی ایک مسجد کے امام وخطیب نے اپنے خط میں تحریر فرمایا: میں نے ”التقوی رسالہ میں جماعت کی عربی کتب کا ذکر بھی پڑھا ہے۔میری شدید خواہش ہے کہ آپ جماعت کی یہ عربی کتب ہماری مسجد کو ارسال کریں۔میں خود بھی ان سے استفادہ کروں گا نیز دوسرے دوستوں کو بھی دونگا جو ہماری مسجد کی لائبریری سے آپ کا رسالہ التقوی مستعار لے جا کر مطالعہ کرتے ہیں۔اسی طرح بیروت سے اذاعۃ الاسلام نامی تنظیم نے رسالہ با قاعدہ بھجوانے کی درخواست کی۔عمان کی ایک دینی تنظیم ” دعاء“ کے ترجمان لکھتے ہیں: میں مجلہ ” التقویٰ“ بڑی دلچسپی اور گہری نظر سے پڑھتا ہوں۔اس میں ہر مضمون پر ، خواہ دینی ہو یا دنیوی، سیر حاصل بحث کی جاتی ہے۔انداز بیان بالکل اچھوتا اور آسان ہوتا ہے۔میں یہ رسالہ اپنے دوستوں کو بھی پڑھنے کے لئے دیتا ہوں۔الجزائر سے جمال اغزول صاحب نے لکھا: مجھے ایک دوست سے مجلہ القوی کے چار شمارے ملے ہیں۔مجھے باقی شماروں کے حصول کا شوق ہے۔میں چاہتا ہوں کہ میرے پاس اس رسالہ کی ساری کا پیاں ہوں تاکہ میں جلد کرا کے اپنی لائبریری میں محفوظ کرلوں اور مختلف مضامین کی تیاری میں ان سے مدد لے سکوں۔مضبوط ہتھیار گیمبیا میں ہمارے مقامی معلم مکرم علی محبت فاتی صاحب لکھتے ہیں: یہ رسالہ عربی قاری کے لئے روشن چراغ اور ہم مبلغین کے لئے مضبوط ہتھیار کا درجہ رکھتا ہے۔اس میں شائع ہونے والے مضامین نہایت دیانت داری، احتیاط اور باریک نظر سے تیار