مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 266
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 248 شہادت پڑھتے ہیں کوئی کس بناء پر دائرہ اسلام سے خارج قرار دے سکتا ہے؟ یہ بگڑے ہوئے علماء، حدود اللہ کو بدلتے اور احمدیوں کو کافر قرار دیتے ہیں۔میرے نزدیک تو احمدی دوسرے مسلمانوں سے بہت بہتر اسلام رکھتے ہیں کیونکہ وہی ہیں جو اسلام کی بہترین رنگ میں تبلیغ کرتے ہیں۔ہاں ایک بات تھی جس کی مجھے سمجھ نہیں آتی تھی۔وہ یہ تھی کہ خاتم الانبیاء، آخر الانبیاء کے بعد نبی کیسے آسکتا ہے ؟ مگر جب "القوی کا ایک عرصہ تک مطالعہ کیا تو یہ عقدہ بھی حل ہو گیا۔مجھے حق الیقین ہو گیا کہ مخالف علماء کی باتیں بے بنیاد، بے دلیل اور خرافات ہیں اور اس بارہ میں جماعت کا عقیدہ ہی حقیقی اسلامی عقیدہ ہے۔میں اس بات کا اعتراف کئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ لفظ مسلمان کا سب سے سچا اور حقیقی اطلاق احمدی مسلمانوں پر ہوتا ہے۔لفظ مسلم کے آپ ہی سب سے زیادہ حقدار ہیں۔اور چونکہ اس عظیم حقیقت کا علم مجھے ” التقوی کے ذریعہ ہوا ہے اس لئے براہ کرم اس رسالہ کے باقی شمارے بھی اگر میسر ہوں تو مجھے ارسال کر دیں تا کہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کی تفسیر کی اقساط میرے پاس مکمل ہو جائیں۔مجھے ان کا ہم نام ہونے پر فخر ہے۔اسی طرح کلام الامام کا کالم بھی مجھے بہت ہی پسند ہے۔وو ہماری درسگاہ کو اس رسالہ کی سخت ضرورت ہے۔ہم اسے اپنی درسگاہ کی لائبریری میں رکھنا چاہتے ہیں۔خاکسار خود بھی طلباء، اساتذہ اور دوست احباب کے سامنے احمدیت کی حقیقی شکل پیش کرتا رہتا ہے۔چین کے صوبے قانسو کے شہر لانچو (Lanzhou) میں ایک دینی درسگاہ المدرسہ العربیہ بلانشتو کے پرنسپل لکھتے ہیں: ہمارا یہ دینی مدرسہ 10 سال سے قائم ہے جو یہاں کے مسلمانوں کی ذاتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔اس میں 200 سے زائد طلبہ و طالبات ہیں اور 5 کلاسز ہیں۔اس کے اکثر اساتذہ برائے نام گذارہ لیتے ہیں۔اب تک کئی طلباء فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔براہ کرم اپنا یہ مشہور رسالہ ہمارے مدرسے کے نام جاری کر کے ہماری مدد کریں اور ہمیشہ ہمیں بھیجتے رہیں۔