مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 219
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 201 کے پیمانہ سے لگاؤں گا۔سوئیں پروردگار جہان کی قسم کھاتا ہوں اور اس قسم سے عہد کو پختہ کرتا ہوں۔(الهدى والتبصرة لمن بری، روحانی خزائن جلد 18 ، صفحہ 264) اس کے ساتھ ساتھ حضور علیہ السلام نے یہ پیشگوئی بھی فرما دی: أم له في البراعة يد طولى ؟ سيهزم فلا يُرى، نبأ من الله الذى يعلم السر وأخفى“۔یعنی: کیا مدیر المنار کو فصاحت اور بلاغت میں بڑا کمال حاصل ہے؟ وہ یقیناً شکست کھائے گا اور میدان مقابلہ میں نہ آئے گا۔یہ پیشگوئی اس خدا کی طرف سے ہے جو نہاں در نہاں باتوں کا علم رکھتا ہے۔شیخ رشید رضا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد قریباً تمیں سال تک زندہ رہے لیکن ایسی کتاب لکھنے سے قاصر رہے۔مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان تو ان کو نصیب نہ ہو سکا ہاں مسیح موعود علیہ السلام کے بعض اہم تجدیدی مفاہیم کے قائل ہو گئے۔مسیح علیہ السلام کی ہجرت کے بارہ میں انہوں نے لکھا: ففراره إلى الهند وموته فى ذلك البلد ليس ببعيد عقلا ونقلا“۔یعنی حضرت مسیح علیہ السلام کا ہندوستان کی طرف ہجرت کرنا اور اس ملک میں جا کر وفات مجلة المنار جلد 15 صفحہ 900-901) پانا عقل ونقل سے بعید نہیں ہے۔اور وفات مسیح کے بارہ میں انہوں نے اپنی تفسیر میں ذکر کیا جس کا نام تفسیر المنار ہے۔اس تفسیر میں انہوں نے لکھا:۔۔إِذْ قَالَ اللهُ يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَيَّ وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا (آل عمران : 56) أى مكر الله بهم، إذ قال لنبيه إنى متوفيك إلخـ فإن هذه بشارة بإنجائه من مكرهم وجعل كيدهم في نحرهم قد تحققت، لم ينالوا منه ماكانوا يريدون بالمكر والحيلة والتوفي فى اللغة أخذ الشيء وافيا تاما ومن ثم استعمل بمعنى الإماتة قال تعالى: "الله يتوفى الأنفس حين موتها“