مصالح العرب (جلد 2 ۔۱۹۵۵ء تا ۲۰۱۱ء تک) — Page 125
مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد دوم 109 اور تائیدات پر مشتمل تھیں۔پس میں نے چاہا کہ اے معشر العرب تم کو بھی ان نعمتوں میں شریک کروں اور میں اس دن کا منتظر ہوں۔پس کیا تم پسند کرو گے کہ مجھ سے اللہ رب العالمین کی خاطر مل جاؤ ؟ پھر آپ نے یہ خوشخبری دی: "وَإِنِّي أَرَى أَنَّ أَهْلَ مَكَّةَ يَدْخُلُونَ أَفْوَاجاً فِي حِزْبِ اللهِ الْقَادِرِ الْمُخْتَارِ وَهَذَا مِنْ رَّبِّ السَّمَاءِ وَعَجِيبٌ فِي أَعْيُنِ اَهْلِ الْاَرْضِينَ ، 66 نور الحق حصہ دوم روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 197) اور میں دیکھتا ہوں کہ اہل مکہ خدائے قادر کے گروہ میں فوج در فوج داخل ہو جائیں گے اور یہ آسمان کے خدا کی طرف سے ہے اور زمینی لوگوں کی آنکھوں میں عجیب ہے۔پس دعائیں کریں کہ خدا تعالیٰ اس مبشر پیشگوئی کو پورا فرمائے جلد اور جلد ہم اپنی آنکھوں سے وہ بات دیکھیں جو دنیا کی نظر میں عجیب ہے لیکن خدا کی نظر میں مقدر ہے اور لازماً ایسا ہو کر رہے گا۔پھر فرماتے ہیں: إِنِّي رَأَيْتُ فِى مُبَشِّرَةٍ أُرِيتُهَا جَمَاعَةٌ مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ الْمُخْلِصِينَ وَالْمُلُوكِ الْعَادِلِينَ الصَّالِحِينَ بَعْضُهُمْ مِنْ هَذَا الْمُلْكِ وَ بَعْضُهُمْ مِنَ الْعَرَبِ وَ بَعْضُهُمُ مِنَ فَارِس وَبَعْضُهُمُ مِنْ بِلَادِ الشَّامِ وَبَعْضُهُمُ مِنْ أَرْضِ الرُّومِ وَبَعْضُهُمْ مِنْ بِلادٍ لَا أَعْرِفُهَا ثُمَّ قِيْلَ لِى مِنْ حَضْرَهِ الْغَيْبِ إِنَّ هَؤُلَاءِ يُصَدِّقُونَكَ وَيُؤْمِنُونَ بِكَ وَيُصَلُّونَ عَلَيْكَ وَيَدْعُونَ لَكَ وَأُعْطِي لَكَ بَرَكَاتٍ حَتَّى يَتَبَرَّكَ الْمُلُوكُ بِثِيَابِكَ وَأُدْخِلُهُمْ فِي الْمُخْلِصِينَ - هَذَا رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ وَالْهِمُتُ مِنَ اللَّهِ الْعَلَّام“۔الجة النور روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 339-340) فرمایا، میں نے ایک مبشر خواب میں مومنوں اور عادل اور نیکو کار بادشاہوں کی ایک جماعت دیکھی جن میں سے بعض اسی ملک (ہند) کے تھے اور بعض عرب کے ، بعض فارس کے اور بعض شام کے بعض روم کے اور بعض دوسرے بلاد کے تھے جن کو میں نہیں جانتا۔اس کے